اچکزئی پنجابیوں اور لاہوریوں کو طعنے دے رہے ہیں، اچکزئی کولاہور میں بلانا لاہوریوں کی توہین ہے، وزیروں کو بولنے کا موقع مل گیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اچکزئی جیسے لوگ پنجابیوں اورلاہوریوں کو طعنے دے رہے ہیں۔اپنے بیان میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ اچکزئی کولاہورمیں بلانا لاہوریوں کی توہین ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد

چودھری نے کہا کہ یہ پہلی بارنہیں ہے کہ ن لیگ نے بھی پنجابیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اس سے قبل بھی اٹھارویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 157 پردستخط کر کے پنجاب کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی۔۔۔۔۔

مریم نواز ہرے رنگ کا لباس پہن کر ایاز صادق کے گھر پہنچ گئیں لباس پر کس کی تصویر بنی ہے ؟ دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا

لاہور( پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی قائد اور اپنے والد محمد نواز شریف کی تصویر والا لباس پہنا ۔ مریم نواز نے تیرہ دسمبر کے جلسے کی مناسبت سے خصوصی طور پر والد کی تصویر والا لباس تیار کروایا، یہی لباس پہن کر وہ ایاز صادق کے گھر پہنچیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امراء سے روانگی سے قبل اپنے والد مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نواز شریف کو جلسے کی تیاریوں عوام کے جوش و خروش سے آگاہ کرنے سے آئندہ کے حوالے سے ان سے رہنمائی بھی حاصل کی ۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے میں شرکت کرنیوالی عوام سے ماسک لازمی پہننے کی اپیل کی ہے ۔مسلم لیگ (ن )کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم بطور ذمہ دار شہری اپنی حفاظت کے لئے ماسک پہننا یاد رکھیں، اپنے اوراپنے پیاروں کیلئے تاریخی جلسے کے دوران ماسک پہنیں۔مریم نواز نے لکھا کہ جلسے سے پہلے اوربعد میں بھی ماسک پہن کر رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close