عمران کی جانب سے نوازشریف کی تعریفوں والی ویڈیوز، قائدین کی خشک میوہ جات سے تواضع

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم جلسے میں خطاب کے دوران جلسہ گاہ کے شرکاء کو کورونا وائرس سے بچائو کے لئے فیس ماسک پہننے کی ہدایت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔مریم نواز نے جلسہ میں عمران کی جانب سے نوازشریف کی تعریفوں والی ویڈیوز بھی چلوائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر

مریم نواز نے پی ڈی ایم کے جلسے میں اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کو عوام سے کئے گئے وعدے یاد کروانے کے ساتھ ساتھ ،نوازشریف کی تعریفوں اور یوٹرن والی ویڈیوز بھی چلو ا دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سردی کی شدت کم کرنے کیلئے اسٹیج پر موجود مختلف جماعتوں کے قائدین کی خشک میوہ جات سے تواضع ۔۔۔۔۔۔۔پاکستان ڈیموکریٹک کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسہ کے دوران سردی کی شدت کم کرنے کیلئے اسٹیج پر موجود مختلف جماعتوں کے قائدین کی خشک میوہ جات سے تواضع کی گئی۔۔۔۔۔۔

دو ہفتے مریم نواز نے لاہوریوں کے ترلے اور منتیں کیں، مینار پاکستان کے کونے میں پنڈال بھی خالی، بابر اعوان کا دعویٰ

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہاہے کہ دو ہفتے مریم نواز نے لاہوریوں کے ترلے اور منتیں کیں ، لاہور تو کیا کارکن بھی باہر نہ نکلے ،تحریکیں جنون سے بنتی ہیں ،کرپشن کے مال سے نہیں ۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ صرف پاکستان کا کپتانcrowd puller ہے۔ 24 گھنٹے میں اسلام آباد کا پریڈ گراؤنڈ بھر دیا۔ 2 دن کی کال پر گریٹر اقبال پارک میں آزادی مارچ کا سونامی آیا۔ تحریکیں جنون سے بنتی ہیں، کرپشن کے مال سے نہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم لاہور جلسے کا مین آف دی میچ،ڈرون کیمرہ!، عوام کا سمندر تو کیا، کوئی لہر بھی نظر نہ آئی،دو ماہ تیاری، 2 ہفتے مریم نے لاہوریوں کے ترلے اور منتیں کیں،لاہور تو کیا، کارکن بھی باہر نہ نکلے۔ انہوںنے کہاکہ مینار پاکستان کے کونے میں چند ہزار کرسیوں کی کارنر میٹنگ کا پنڈال بھی خالی، پی ڈی ایم ریجیکٹڈ ،پنجاب کا فیصلہ ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close