غیر ملکی قوتوں نے اپوزیشن کو ملک میں افراتفری پھیلانیکا ٹاسک دیا، وزیر خارجہ نے بھی طنز کر دیا

ملتان(این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو غیر ملکی قوتوں کی جانب سے ملک میں افراتفری پھیلانیکا ٹاسک ملا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں استعفوں سمیت بہت سے معاملات پر اختلاف واضح نظر آرہا ہے، پی ڈی ایم ٹولہ ہچکولے کھا رہا ہے

جسے واپسی کا راستہ نہیں ملنا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے انہیں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہوگا۔بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر اب خطے کی ہی نہیں عالمی آواز بن چکا ہے جس نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ معیشت کے استحکام اور بڑھوتری کے ہمارے دعوے سچ ثابت ہو رہے ہیں، ایک ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی خوش آئند ہے۔۔۔۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو، گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ہوگا اس حوالے سے گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا،وفاقی کابینہ اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ،اٹارنی جنرل قانونی معاملات پر کابینہ کوبریفنگ دینگے،وزارت خزانہ وفاق کی جانب سے صوبوں کو رقوم کی فراہمی اور وسائل پر بریفنگ دے گی،احساس کفالت پر سروے اور کورونا ریلیف فنڈ پر بریفنگ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔ ایجنڈا کے مطابق ایف نائن پارک میں موجود میٹرو پولیٹن کلب کی عمارت کے استعمال پر قائم کمیٹی رپورٹ پیش ہوگی،وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے آئیگنائیٹ کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں کے مستقل ایم ڈیز کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کی تعیناتیاں بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی تقرری ایجنڈا میں شامل ہے ،ایمپلائز اولڈ ایج بینفیٹس انسٹی ٹیوشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو ایجنڈا میں شامل ہے ،بیرون ملک پاکستان مشنز میں کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کی تقرری ایجنڈا میں شامل ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close