پیپلز پارٹی کی سینئر لیڈر کو جلسہ گاہ کی سکیورٹی پر تعینات کارکنوں نے اسٹیج پر جانے سے روک دیا، گھر واپس چلی گئیں

لاہور (این این آئی) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما ثمینہ خالد گھرکو جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لئے تعینات کارکنوںنے اسٹیج پر جانے سے روک دیا جس پر ثمینہ خالد گھرکی ناراض ہو کر واپس چلی گئیں ۔ثمینہ خالد گھرکا کہنا تھا کہ اسٹیج پر بلاول بھٹو زرداری بیٹھے ہیں اسلئے ناراضگی ظاہر نہیں کر سکتی۔ ہماری جماعت

پی ڈی ایم کااتحاد کا حصہ ہے جس کے باعث کوئی لفظ نہیں بول سکتی۔۔۔۔

مریم نواز کے سیکیورٹی گارڈ شکور کے دھکوں سے ن لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق گملوں پر جاگریں

اسلام آباد (پی این آئی)مریم نواز کی ایاز صادق کے گھر آمد کے دوران گیٹ پر کارکنوں میں دھکم پیل ہو گئی ۔ سیکیورٹی گارڈ کے دھکا لگنے سے لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق سمیت متعدد کارکن گر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مہمانوں کیلئے کھانے کا بندوبست کیا گیا تھا ، مریم نواز شریف ان کے گھر پہنچی تو اس دوران کارکنان میں دھکم پیل شروع ہو گئی ، مریم نواز کے سیکیورٹی گارڈ شکور نے کارکنان کو دھکے دے کر پیچھے کرنا شروع کر دیا اس دوران (ن) لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق دھکا لگنے سے گملوں پر جا گریں ۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی قائد اور اپنے والد محمد نواز شریف کی تصویر والا لباس پہنا ۔ مریم نواز نے تیرہ دسمبر کے جلسے کی مناسبت سے خصوصی طور پر والد کی تصویر والا لباس تیار کروایا، یہی لباس پہن کر وہ ایاز صادق کے گھر پہنچیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امراء سے روانگی سے قبل اپنے والد مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نواز شریف کو جلسے کی تیاریوں عوام کے جوش و خروش سے آگاہ کرنے سے آئندہ کے حوالے سے ان سے رہنمائی بھی حاصل کی ۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close