اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ہوگا اس حوالے سے گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا،وفاقی کابینہ اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ،اٹارنی
جنرل قانونی معاملات پر کابینہ کوبریفنگ دینگے،وزارت خزانہ وفاق کی جانب سے صوبوں کو رقوم کی فراہمی اور وسائل پر بریفنگ دے گی،احساس کفالت پر سروے اور کورونا ریلیف فنڈ پر بریفنگ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔ ایجنڈا کے مطابق ایف نائن پارک میں موجود میٹرو پولیٹن کلب کی عمارت کے استعمال پر قائم کمیٹی رپورٹ پیش ہوگی،وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے آئیگنائیٹ کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں کے مستقل ایم ڈیز کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کی تعیناتیاں بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی تقرری ایجنڈا میں شامل ہے ،ایمپلائز اولڈ ایج بینفیٹس انسٹی ٹیوشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو ایجنڈا میں شامل ہے ،بیرون ملک پاکستان مشنز میں کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کی تقرری ایجنڈا میں شامل ہے ۔۔۔۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید ردوبدل کرنے کا اشارہ دے دیا، کس کس کی کارکردگی خراب ہے؟
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید ردوبدل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں پر پارٹی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی کرسکتے ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں اہم اور بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے متعدد وفاقی وزرا کے قلمدان کو تبدیل کیا تھا، شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا جبکہ اعظم خان سواتی کو وزارت ریلوے کا قلمدان دیا گیا۔وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے والے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپا گیا جبکہ سابق وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز احمد شاہ نارکوٹس کنٹرول کے وزیر بنادئیے گئے، وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں