دھند میں کمی، موٹروے شیخوپورہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

راولپنڈی(این این آئی)دھند میں کمی کے باعث موٹروےM-2 شیخوپورہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹروےM-1 ، ہزارہ موٹروے، سوات موٹروے اور موٹروےM-2 کے تمام انٹرچینج ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلے رہے ۔ ترجمان نے کہاکہ اتوار کو کہیں سے

بھی کوئی بندش نہیں ۔۔۔۔۔

جیلوں میں بند قیدیوں میں کورونا پازیٹو، قیدیوں و حوالاتیوں کو اپنی اپنی بیرکوںمیں قرنطینہ کر دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

میانوالی(این این آئی)سنٹرل جیل میانوالی سمیت محکمہ جیل خانہ جات سرگودہا سرکل کی 4میانوالی۔بھکر۔شاہ پور اور سرگودہا کی جیلوں میں پابند سلاسل 61سے زائد قیدیوں اور حوالاتیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور متاثرہ قیدیوں و حوالاتیوں کو اپنی اپنی جیلوں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق متاثرہ قیدیوں اور حوالاتیوں کے ورثاء اور دوست واحباب سے ملاقات کرنے پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب آئی جی شاہد سلیم بیگ نے قیدیوں اور حوالاتیوں کو ایک سے دوسری بیرک میں منتقل کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوء سنٹرل جیل میانوالی سمیت پنجاب بھر کے تمام سپریٹنڈنس کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ذرائع کے مطابق جیلوں میں نئے آنے والے قیدیوں اور حوالاتیوں کو 14روز کے لیے جیلوں کے قرنطینہ کی جگہوں میں رکھا جائیگا جیلوں میں پابند سلاسل قیدیوں اور حوالاتیوں کے ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے اور تمام قیدیوں اور حوالاتیوں کے کورونا ٹیسٹ سیمپل لیے جارہے ہیں جبکہ متاثرہ قیدیوں اور حوالاتیوں کا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق جیلوں کے اندر کورونا وائرس پھیلنے کی بڑی وجہ جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں اور حوالاتیوں کو رکھنا ہے ذرائع کے مطابق اسی طرح سنٹرل جیل میانوالی میں بھی 1050قیدیوں و حوالاتیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے مگر

مذکورہ جیل میں گنجائش سے زائد 2100 قیدی و حوالاتی پابند سلاسل ہیں جبکہ اسی طرح پورے پنجاب کی چھوٹی بڑی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی و حوالاتی بھیڑ ۔ بکریوں کے باڑے کی طرح بند ہیں۔جسکی وجہ سے ان میں کورونا کے پھیلنے کے خدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close