سرگودھا(این این آئی)پی ڈی ایم کا لانگ مارچ شروع ہو کر 25 جنوری کو شہر اقتدار میں داخل ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے لانگ مارچ پروگرام کا شیڈول ترتیب دے دیا گیا جس کے تحت مختلف اضلاع سے ہوتا ہوا لانگ مارچ 25 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا جس میں سکھر سے مولانا فضل الرحمٰن، کراچی سے بلاول
بھٹو ‘لاہور سے مریم نواز کوئٹہ سے سردار اختر جان مینگل ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، اور محمود خان اچکزئی ، پشاور سے آفتاب شیرپائو اور ایمل ولی قیادت کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ اس ماہ 27 دسمبر کو گھڑی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے میں اعلی قیادت شریک ہوگی اور لانگ مارچ سے قبل 21 دسمبر کو کوئٹہ ‘ 23 دسمبرکو مردان ‘ 26 دسمبر کو بہاولپور ‘ 28 دسمبر کو سرگودھا 2 جنوری کو خضدار ‘ 4 جنوری کو کراچی ‘ 6 جنوری کو بنوں ‘ 9 جنوری کو گجرانوالہ 13 جنوری کو لورالائی میں ڈویڑنل پروگرام ہونگے جبکہ اسی دوران مختلف شہروں میں سیمینارز منعقد کئے جائینگے۔ تاہم شیڈول کا اعلان پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کریں گے جن کو مارچ لانگ پروگرام کا آرگنائزر مقرر کردیا گیا ہے۔۔۔۔
جلسے میں 50 ہزار لوگ لے آئیں سیاست چھوڑ دوں گا،فیاض الحسن کا پی ڈی ایم کو بڑا چیلنج
لاہور( پی این آئی ) وزیر کالونیز و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں بھر دے میں سیاست چھوڑ دوں گا۔اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا لہر اور نیکٹا تھریٹ الرٹ ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسہ کرنے پر بضد ہے۔ پی ڈی ایم جلسہ عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے اور میں چیلنج کرتا ہوں اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائیں اور بھریں۔ اگر اپوزیشن 50 ہزار کرسیاں بھر دے تو میں اسی وقت سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا بصورت دیگر مکس اچار پارٹی ناٹک بند کرے اور اپنے اپنے ابا جی کی کرپشن کا حساب دیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائے جانے کی گنجائش موجود ہے لیکن پی ڈی ایم نے پارک کے 5ویں حصے کو بھی جلسہ گاہ کی شکل نہیں دی۔ 10 فٹ کے فاصلے پر کرسیاں لگائی گئیں جو کسی طرح 7 ہزار سے زائد نہیں ہو سکتیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پورے ملک سے کارکنان کے آنے کی دعویدار ہے لیکن پی ڈی ایم 7 ہزار کرسیوں سے کون سا انقلاب، تبدیلی اور حکومت بنانے چلی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 11 پارٹیوں کو 7 ہزار کرسیاں لگانے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے جبکہ کرسیوں کی تعداد نے جلسے سے پہلے ہی پی ڈی ایم کی ناکامی پر مہر لگا
دی ہے۔مینار پاکستان پرعمران خان کے جلسوں نے بتایا کہ عوام کا سمندر کیا ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں