پی ٹی آئی حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات پر آمادگی کا اعلان کر دیا، اپوزیشن سے ہر چیز پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں سوائے ایک چیز کے ،

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے واضح کیا ہے کہ ہم اپوزیشن سے ہر چیز پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن کرپشن کیسز میں ریلیف دینے پر نہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک صرف ذاتی مفاد کیلئے ہے ۔انہوں نے

کہا کہ ہم ہر چیز پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن کرپشن کیسز میں ریلیف دینے پر نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو بچانے کی بات کرتے ہیں اور جو اس ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں ان کے ساتھ ہم نے اپنے ایک خاص فریم ورک کے ساتھ کام کرنا ہے اور وہ فریم ورک پارلیمنٹ ہے جو بھی بات چیت ہو گی وہ پارلیمنٹ میں ہوگی کیونکہ پارلیمنٹ کو ہی عوام کی نمائندگی کا حق حاصل ہے ۔کرونا میں اپوزیشن غیر ذمے داری اور خود غرضی کا مظاہرہ کر رہی ہے ،استعفوں سے بڑا مسئلہ اس وقت کرونا کی دوسری لہر ہے ، ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا کرپشن کیسز میں ریلیف ہے ، ان کا اور کوئی ایجنڈا نہیں ۔۔۔۔

وہ یورپی ملک جہاں مارچ سےمئی کے دوران کورونا وائرس سے 45 ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں

بارسلونا (پی این آئی ) قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سپین میں مارچ سےمئی کے درمیان کُل 45 ہزار 684 اموات ہوئیں۔ جن میں سے 32 ہزار 652 کی سرکاری سطح پر وائرس سے موت کی تصدیق کی گئی، جبکہ 13 ہزار 32 افراد کی اموات کو مشتبہ قرار دیا گیا۔ادارے کے مطابق رواں سال کے پہلےمہینوں میں سب سے زیادہ اموات کوویڈ 19 سے ریکارڈ کی گئیں ہیں۔مارچ اور مئی کے درمیان ہر تین میں سے ایک فرد کوویڈ کا شکار تھا یا اس میں علامات موجود تھیں۔اس عرصے کے دوران 62فیصد ہسپتال، 30 فیصدکئیرہوم، پانچ فیصد گھر کے اندر کورونا کا شکار بنے۔مارچ اور اپریل کے دوران سپین میں سال 2019 کے مقابلے میں اموات 44.8فیصد بڑھیں، اس دوران عمر رسیدہ افراد زیادہ متاثر ہوئے۔ کورونا وائرس میں مرنے والے متاثرین کی شرح 87.1فیصد اور عمر یں 69 سال سے زائد تھیں۔89.2فیصد علامات والے 74 سال سے زائد تھے۔جولائی سے دسمبر کے دوران وبائی مرض کی دوسری لہر دیکھی گئی جس میں 26 ہزار 9سو اضافی اموات ہوئیں۔سرکاری سطح پر موت کے 16ہزار سات سو تصدیقی ٹیسٹ کئے گئے جو کہ وزارت صحت کے ریکارڈ سے 10 ہزار زائد ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close