سیالکوٹ(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے اسمبلی رکنیت سے استفعیٰ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے مشترکہ لائحہ عمل بنایا تھا جس کے تحت تمام اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن
کے اراکین اسمبلی کی جانب سے استعفے جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔سیالکوٹ سے 14 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے استعفے نوازشریف کو بھجوا دیئے ہیں۔سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفی جمع کرا دیا ہے۔ چوہدری ارمغان سبحانی، خوش اختر سبحانی نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔جب کہ منشاء اللہ بٹ، رانا افضل نے بھی استعفی جمع کروا دیا ہے۔علاوہ ازیں گوجرانوالہ سے (ن )لیگ کے ایم پی اے چوہدری اقبال گجر نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیا ہے۔اقبال گجر نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ملک مشکل حالات میں ہے اور ضروریات زندگی کی اشیاء غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں، سلیکٹیڈ حکومت سے جان چھڑانے کیلئے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کر رہا ہوں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سی سی ممبر رکن قومی اسمبلی پروفیسر ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ نے اپنی قومی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا مراسلہ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کوبھیج دیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی قیادت کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی نااہلی، ناکامی اور ملک میں کمر توڑ مہنگائی، بدترین بیروزگاری اور دیگر عوام دشمن اقدامات کے سبب اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے اسمبلی رکنیت سے استفعیٰ دے دیا ہے۔اسی سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کی جانب سے استعفے جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں