13دسمبر کا فیصلہ کن جلسہ، ن لیگ کے کتنے اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کر لیا؟ تہلکہ خیز تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ رابطے میں ہیں ، مصطفیٰ نواز کھوکھر کا استعفیٰ پی

ڈی ایم کی صفوں میں پھیلنے والی مایوسی کا آئینہ دار ہے ، پی ڈی ایم کی ڈوبتی کشتی سے لوگوں نے چھلانگیں لگانا شروع کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کی ماچس ہاتھ میں پکڑ کر پورے پاکستان کو آگ لگانے نکلی ہیں ، اس لیے ان کی ڈوبتی ہوئی کشتی میں کوئی بھی سوار نہیں ہو گا ، اسی بناء پر مسلم لیگ ن کے اپنے ممبران نے ہچکولے کھاتی کشتی سے چھلانگیں لگا کر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطے میں ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حکومت ان کے ناپاک عزائم کو قانون کی عملداری سے خاک میں ملا دے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیرآئینی مداخلت کے راستے کل بند ہوجائیں گے ، پاکستان میں ووٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے ، اس حوالے سے پاکستان کےعوام کل اپنا فیصلہ سنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب ہمارےخلاف مقدمات کی تیاری کریں ، پٹواریوں کوہمارے خلاف گواہ نہ بنائیں، بلکہ وزیراعظم کوچاہیے کہ خود ایف آئی آر درج کرائیں ، کیوں کہ حکومت کرسیاں اورلائٹس لگانیوالوں کیخلاف مقدمات درج کررہی ہے اور انتظامیہ کا ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کل لاہورمیں جلسہ ضرور ہوگا، جس کیلئے مینارپاکستان پرپی ڈی ایم کارکنوں اورعوام کاقبضہ ہوچکا ہے ، جلسے کے انتظامات ہورہے ہیں آپ مقدمات درج کرانے کی تیاری کریں ، لیکن اس کے باوجود کل جلسے میں ملک بھر سے عوام شرکت کریں گے کیوں کہ پاکستان میں اب جمہوری دور اور ووٹ کی عزت ہوگی ، کل جلسے میں پورے پنجاب اورپاکستان سےلوگ آئیں گے جہاں پاکستان کےعوام کل اپنافیصلہ سنائیں گے کہ پاکستان میں ووٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے جس کے ستاھ ہی پاکستان میں غیرآئینی مداخلت کے راستے کل بند ہوجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close