کل کے جلسے کے لیے سرپرائز کیا ہے؟ مریم نواز سے سوال ابھی بتا دیا تو پھر کیا فائدہ ہے؟ مریم نواز کا جواب

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکمران جن بھی الفاظ میں این آر او مانگیں نواز شریف اورمسلم لیگ(ن) انہیں این آر اونہیں دے گی ،جس طرح ان کے ساتھ ملتان میں ہوا یہ لاہورمیںبھی دُم دبا کر بھاگیں گے ،حکومت کی نا اہلی کا شکارہونے والے تمام طبقات انہیں آخری دھکادینے

تیرہ ددسمبر کو مینار پاکستان آئیں ۔ جاوید ہاشمی ، مریم اورنگزیب اور دیگر کے ہمراہ مینار پاکستان جلسہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکمرانوں میں ملتان میں بھی رکاوٹیں ڈالیں اور یہ ان کے اندر کا خوف ہے ، جیسے ان کے ساتھ ملتان میں ہوا یہ یہاں پر بھی دُ م دبا کر بھاگیں گے،یہ جو مرضی کرلیں کارکنان اور عوام رکاوٹیں توڑ آئیں گے ۔انہوںنے کہا کہ اب یہ جن بھی الفاظ میںاین آر اومانگیں ، نواز شریف اورمسلم لیگ (ن) اب انہیں این آر اونہیں دے گی ۔ انہوںنے کل کے جلسے کے سرپرائز کے حوالے سے کہا کہ آپ کو ابھی بتا دیا تو پھر کیا فائدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین ، پھیرے والا،دکاندار وں سمیت ہر طبقہ جو حکومت کی نااہلی کا شکارہوا ہے وہ اس حکومت کو آخری دھکا دینے ضرور مینار پاکستان آئے۔انہوںنے بلاول بھٹو کے ہمراہ اکٹھے آنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ انشا اللہ ہم اکٹھے آئیں گے۔۔۔۔۔

پی ڈی ایم کا جلسہ ن لیگیوں نے مینار پاکستان کے گیٹ کا تالہ توڑ دیا رکاوٹوں کے باوجود پہنچو، مریم نواز کی کارکنوں کو ہدایت

پی ڈی ایم کا جلسہ ن لیگیوں نے مینار پاکستان کے گیٹ کا تالہ توڑ دیا رکاوٹوں کے باوجود پہنچو، مریم نواز کی کارکنوں کو ہدایتکل اتوار کو مینا رپاکستان پر شیڈول ہے تاہم اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے کسی بھی طرح کی رکاوٹ کی صورت میں حکمت عملی کے طور پر سڑک پر بھی جلسہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر متبادل پلان بھی تیار کر رکھے ہیںجس کا مقصد جلسے کو کسی نہ کسی صورت کامیاب بنانا ہے ۔پی ڈی ایم کے لاہو رکے جلسے میں ملک بھر سے اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان شریک ہوں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے تمام کارکنان کو ہر طرح کی رکاوٹیں عبور کر کے لاہور پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اراکین اسمبلی ، عہدیدار او رٹکٹ ہولڈرز کارکنوں کے ہمراہ پنڈال میں پہنچیں گے ۔ یہ بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ کارکنوں کو جہاں پر روکا جائے وہیں پر دھرنا دیدیا جائے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل جاتی امراء میں مرکزی قیادت اور سینئر رہنمائوں کا غیر رسمی مشاورت اجلاس بھی متوقع ہے جس میں تحریک کے آئندہ مراحل کیلئے حتمی فیصلوںپر غوروخوض کر کے اس کا جلسے میں اعلان کیا جائے گا،پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کریں

گے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جلسے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرینگے ۔ دوسری جانب پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کی قیادت نے بھی اپنے کارکنوں کو جلسے میں بھرپو رشرکت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے بھی امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے اپنی تیاریاں مکمل کرکے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کردیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں