دوبڑے ن لیگی لیڈروں کے اہل خانہ کورونا پازیٹو ہو گئے، سیمپل لینے والے قرنطینہ کرنے کا عمل جاری

گوجرانوالہ (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما خرم دستگیر اور ایم پی اے امان اللّہ وڑائچ کے اہلِ خانہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ۔گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں دونوں اراکین اسمبلی کے گھر پہنچیں۔ڈاکٹر صوفیہ کے مطابق خرم دستگیر کی ایک بہن اور دو بھانجیوں میں

کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ مریض خرم دستگیر کے گھر میں ہی رہائش پذیر ہیں۔ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ نے بتایا کہ مریضوں کو خرم دستگیر کے گھر پر ہی قرنطینہ کیا گیا ، خرم دستگیر گھر پر موجود نہیں تھے ۔ڈاکٹر صوفیہ کا کہنا تھا کہ خرم دستگیر کے تمام گھر والوں اور ملازمین کے ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب ایم پی اے امان اللّہ وڑائچ کے 2 بیٹوں اور 2 فیملی ممبرز میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ امان اللّہ وڑائچ کے گھر کے 40 افراد کے سیمپلز لیے گئے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کو انکے گھروں پر قرنطینہ کیا جارہا ہے۔۔۔۔

حکمرانوں سے جو ہوسکتا کر لیں ملتان میں جلسہ ہر حال میں ہو گا، ن لیگی لیڈر نے اعلان کر دیا

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر راناثنا اللہ نے موسی گیلانی اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں،پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری بزدلانہ حرکت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ کا دورہ کرنے پر کھلے تالوں کو توڑنےکی ایف آئی آر کاٹی گئی ،عمران خان سے جو ہوسکتا کرلے ،ملتان میں جلسہ ہر حال میں ہوگااور مسلم

لیگ (ن) اس میں بھرپور شرکت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم لفظ سلیکٹڈ وزیراعظم کے لئے خوف کی علامت بن چکا ہے ،دھرنے کی پیداوار جماعت پی ڈی ایم کے جلسوں سے گھبرارہی ہے ۔موسی گیلانی سمیت تمام پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close