خفیہ حکمت عملی طے کر لی گئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی سینئر قیادت کے درمیان بلاول ہائوس میںاہم ملاقات ،

لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی سینئر مرکزی قیادت کے درمیان بلاول ہائوس میںاہم ملاقات ہوئی جس میں تیرہ دسمبر کے جلسے اور مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔ مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں پرویز رشید، احسن اقبال اور

خواجہ سعد رفیق پر مشتمل وفد نے بلاول ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف ،شیری رحمان، ، نیربخاری، قمرزمان کائرہ اور لطیف کھوسہ سے ملاقات کی ۔دونوں جماعتوں کے رہنمائوںنے تیرہ دسمبر کے جلسے کی کامیابی کے لئے حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال اور خصوصی طور پر آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل بارے غوروخوض کیا ۔۔۔۔

اربوں کی جائیدادیں بنانے والے غریبوں کا رونا رو رہے ہیں، ملک کے موجودہ حالات کی ذمہ دار پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہیں، شبلی فراز نے وار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی):اربوں کی جائیدادیں بنانے والے غریبوں کا رونا رو رہے ہیں، ملک کے موجودہ حالات کی ذمہ دار پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہیں، شبلی فراز نے وار کر دیا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں آج جو حالات ہیں ان کی ذمہ دار پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ہے۔اسلام آباد میںحماد اظہر اور مراد سعید کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ تھی، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے ادوار میں اداروں کو تباہ کیا،

پاکستان کو لوٹ کر اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں، اقتدار میں آکر صرف اپنے کاروبار کو فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ اربوں کی جائیدادیں بنانے والے غریبوں کا رونا رو رہے ہیں، اپوزیشن ملک و قوم کے ساتھ سنجیدہ نہیں، انہیں غریب عوام سے کوئی ہمدردی اور دلچسپی نہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ثابت قدمی نے ملک و قوم کے عالمی تشخص کو بحال کیا، وہ ہی اس ملک کےنجات دہندہ ہیں۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ روایت بن چکی، اپوزیشن نے روایت برقرار رکھتے ہوئے بجٹ پر تنقید کی، ہم نے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ 35 سال حکومت کرنے والوں نےعوام کو صحت کی کون سی سہولیات دیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حماد اظہر نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں قیمتیں بڑھیں، ایشیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جس میں تیل کی قیمتیں پاکستان سے کم ہوں۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں 70 لاکھ صحت کارڈ تقسیم کیے، خیبرپختون خوا میں 10 لاکھ لوگوں کو صحت کی سہولیات دی جارہی ہیں جب کہ سندھ میں صحت، تعلیم اورغربت کے لیے پیسے کہاں گیا؟مراد سعید نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی کہہ چکے اپوزیشن آپس میں نوراکشتی کھیلتی ہے، پاکستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ 3 ماہ قبل کیا، (ن) لیگ نے پی آئی اے کی فروخت کے ساتھ اسٹیل ملز مفت دینے کا اعلان کر رکھا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں