پی ڈی ایم ٹولے کا کل’’ جلوس‘‘ دھوم سے نکلے گا، زندہ دلان لاہور مسترد شدہ عناصر کو انکی اوقات یاد دلا دینگے، فردوس عاشق اعوان کے مخالفین کو شدید طعنے

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولے کا کل’’ جلوس‘‘ دھوم سے نکلے گا۔ زندہ دلان لاہور مسترد شدہ عناصر کو ان کی اوقات یاد دلا دیں گے۔ کورونا وباء کی تویشناک صورتحال کے باوجود جلسہ کرنا نری حماقت ہے۔

اپوزیشن ٹولے کے دماغوں میں بھوسہ بھرا ہوا ہے اور ان کے دل میں صرف بغض و عناد ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 36 مریضوں کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 629 ہے اور لاہور میں مریضوں کی تعداد تقریباً 62 ہزار ہو چکی ہے۔ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 526 تک پہنچ چکی ہے جو کہ الارمنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 3320 مریض کورونا کے باعث اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس صورتحال میں پی ڈی ایم کا جلسہ کرنا عوام کے ساتھ کھلواڑ سے کم نہیں۔ اللہ تعالیٰ اس عاقبت نا اندیش ٹولے کو ہدایت دے۔۔۔۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا ان کی چیخیں نکلواؤں گا اور لوٹی ہوئی رقم واپس لائوں گا، فردوس عاشق اعوان میدان میں آ گئیں

لاہور(این این آئی)وزیراعظم عمران خان۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جہاں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہو گی، وہاں قانون حرکت میں آئیگا۔ وزارت داخلہ نے سکیورٹی کے نام پر جتھوں اور ملیشیا فورس کو قانون کے تابع لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جعلی استعفے پیش کرنے سے

حکومتیں ٹس سےمس نہیں ہوتیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سے باہر بیٹھے افراد اقتدار کیلئے ایسے تڑپ رہے ہیں۔ جیسے پانی کے بغیر مچھلی تڑپتی ہے، فضل الرحمان کو یقین ہو گیا ہے۔ کہ لائف ٹائم پارلیمنٹ کا گیٹ انکے لئے بند ہو گیا ہے۔ یہ جتھے ان کا ذاتی سکیورٹی اسکواڈ ہے۔ سکیورٹی ایجنسیز کیساتھ ملتے جلتے یونیفارم پہنا کر جتھوں کو سڑکوں پر اگر کوئی لاتا ہے تو ریاست کا ڈنڈا ان کا استقبال کریگا۔انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان نیاراکین اسمبلی کواپنے اقتدار کیلئے ڈھال بنایا۔ اقتدار جانے پر اب ایم پی ایز اور ایم این ایز کو یاد کرتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا ان کی چیخیں نکلواں گا۔ اور لوٹی ہوئی کرپشن کی رقم واپس لائوں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close