کارکنان قومی شناختی کارڈ ،چادر، رومال ،مفلر ،برساتی یا چھتری ساتھ رکھیں‘ پی ڈی ایم کا ہدایت نامہ

لاہور( این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے جلسے میں شرکت کرنے والی جماعتوں کے شرکا کے لئے مشترکہ ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تمام کارکنان اپنا اپنا قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں ،موسم کی صورتحال کے مطابق اپنے ساتھ چادر، رومال اور مفلر رکھیں تاکہ بوقت ضرورت کام آ سکے ۔بارش سے بچا ئوکے لئے برساتی یا چھتری ساتھ رکھیں۔پانی کی ایک بوتل پاس رکھیں جو پینے اور وضو کے کام آ سکے ۔تمام شرکا ء نمازوں کاخصوصی اہتمام کریں ۔جلسے کے شرکا مقامی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہیں اور اپنے گروپ سے الگ نہ رہیں، شرکا ء ضرورت سے زائد رقم ساتھ نہ لے کر آئیں،جلسے میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل احباب کے رابطہ نمبر محفوظ کر لیں اور ہو سکے تو اپنی اپنی ویڈیو بنا کر قیادت کو ارسال کر دیں ،شرکا موبائل چارجنگ کا خیال رکھیں اور پاور بنک یا ڈبل بیٹری کا انتظام کریں ،جلسے کے شرکا ء جائز قانون کا احترام کریں اور پنڈال میں سکیورٹی کی ذمہ دار انصارالاسلام تنظیم کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ،توڑپھوڑ، جلائوگھیرائو سے اجتناب کریں اور دوسروں کو بھی اس سے روکیں کیونکہ قومی املاک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ،پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے ارکان و سپورٹرز کا بھی احترام کریں اور ان سے الجھنے و بحث و تکرار سے گریز کریں ،میڈیا نمائندگان سے بات

کرنی ہو تو اپنی اپنی جماعت کے الگ موقف کی بجائے پی ڈی ایم کے مشترکہ موقف کی روشنی میں بات کریں، کارکنان اکیلے سفر سے احتراز کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close