مصطفی نواز کھوکھر نے بلاول بھٹو کے ترجمان کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا، کیا بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کے ساتھ رہیں گے؟ واضح بتا دیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں نے چیئرمین کے ترجمان کی حیثیت سے استعفیٰ دیا ہے پیپلزپارٹی سے نہیں۔انہوں نے

لکھا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ میں نے بطور ترجمان ایمانداری، خلوص اور ملک اور پارٹی کے بہترین مفاد میں مشورے دئیے۔خیال رہے کہ مصطفی نواز کھوکھر کے استعفے نے ان افواہوں کو سچ کردیا جو گزشتہ روز سے زیر گردش تھیں اس استعفے کے باقاعدہ اعلان سے سے قبل باخبر ذرائع نے بتایا تھا کہ کو مصطفی نواز کھوکھر کچھ دنوں سے پارٹی قیادت سے ناخوش اوربے چین تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close