اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے 2021 کیلئے عام اور اختیاری تعطیلات کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے تعطیلات کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھاجس کے مطابق سال 2021میں کل 14 عام تعطیلات ہوں گی،جن کا آغاز 5 فروری کو یوم کشمیر سے ہوتا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں سرکاری ملازمین کے لیے کم از کم 22 اختیاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔مسلمان ملازم کو صرف ایک اختیاری چھٹی لینے کی اجازت ہے جبکہ غیر مسلم کے لیے تین اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔تعطیلات کی فہرست کے مطابق 5 فروری (جمعہ) یوم کشمیر،23 مارچ (منگل) یوم پاکستان،یکم مئی (ہفتہ) یوم مزدور،14 ، 15 اور 16 مئی (جمعہ ، ہفتہ اور اتوار) عید الفطر،21 ، 22 اور 23 جولائی (بدھ ، جمعرات اور جمعہ) عیدالاضحی،14 اگست (ہفتہ) یوم اذزادی،18 ، 19 اگست (بدھ اور جمعرات) عاشورہ محرم،19 اکتوبر (منگل) عید میلاد،25 دسمبر (ہفتہ) یوم قائد / کرسمس ڈے،26 دسمبر (اتوار) کرسمس کے بعداگلا دن (صرف عیسائیوں کے لیے)واضح رہے کہ چاند ہونے اور نہ ہونے کے سبب تاریخیں آگے پیچھے ہوسکتی ہیں۔پبلک ڈیلنگ (عوامی معاملات) کے لیے بینک مندرجہ ذیل تاریخوں پربند رہے گا جبکہ بینکوں کے DFIs اور MFBs ملازمین معمول کے مطابق کام کریں گے جن میں یکم جنوری2021 (جمعہ)،14 اپریل، 2021 (بدھ)یکم رمضان،یکم جولائی ، 2021 (جمعرات) شامل ہیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں