ن لیگ کا کارکنوں کو لانے کےہدف کا جائزہ لینے کیلئے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ، خواتین اراکین اسمبلی کے ساتھ آنے والی خواتین کیلئے ڈریس کوڈ دے دیا

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کو کارکنوں کو لانے کیلئے دئیے گئے ہدف کا جائزہ لینے کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جائیگی ، خواتین اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ لائی جانے والی خواتین کیلئے رنگ الاٹ کر دئیے گئے جسکے تحت وہ مخصوص رنگوں والا لباس ،سکارف اوڑھیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر منتظمین نے اراکین اسمبلی کو کارکنوں کو لانے کے حوالے سے دئیے گئے ہدف کا جائزہ لینے کے لئے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی جس کے لئے ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ ذمہ داران اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ آنے والے کارکنوں کی تعداد کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کریں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ خواتین ارکان اسمبلی کو مختلف رنگ الاٹ کئے گئے ہیں ۔ خواتین کو سو ، سو کارکنان کو ساتھ لینے کا ہدف دیا گیا ہے ۔ خواتین اراکین اسمبلی الاٹ کئے گئے رنگوں کی مناسبت سے اپنے ساتھ آنے والی کارکنان کو لباس ، دوپٹے اور سکارف پہنائیں گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close