لاہور( این این آئی) کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرلاہورکے مزید 13علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق کچا مشن داس،گلی میاں وچو والی رنگ محل،گلی نمبر 7 اندرون شیراں والا گیٹ، فضل سویٹس والی گلی موچی
گیٹ،گلی کوشا عالم یاربھاٹی گیٹ،مکان نمبر 100اسلامیہ پارک، گلی نمبر61، المدد پاک کالونی راوی روڈ،گلی طفیل قلعہ لکشمن ،گلی نمبر 3راوی روڈ،گلی نمبر13قصور پورہ،بادامی باغ میں مین گلی کھوکھر روڈ،گلی نمبر 6داتا نگر،گلی نمبر 7-Aصدیقیہ کا لونی اورگلی نمبر 3محلہ کچی آبادی اقبال پارک کے علاقوں کو بند کر دیا گیا۔ لاک ڈائون والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ، سرکاری و نجی دفاتربند رہیں گے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا، ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی، تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیںگے۔ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی، گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔ ۔۔۔۔
کورونا وباء کے خلاف ایکشن شروع، برطانیہ کے بعد کس اسلامی ملک نے کورونا ویکسین کے استعمال کی
منظوری دے دی؟
لندن (این این آئی)برطانیہ کے بعد بحرین نے بھی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسی نیشن کے استعمال کی منظوری کے بعد بحرین برطانیہ کے بعد دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے ،اس سے قبل دنیا بھر میں سب سے پہلے گزشتہ دنوں برطانیہنے ان کمپنیوں کی کورونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی منظوری دی ہے اور برطانیہ میں ویکسی نیشن کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا۔بحرین کی قومی ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق کورونا کی ویکسین سب سے پہلے ہائی رسک گروپوں کو دی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق حکام نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ بحرین کورونا کی کتنی ویکسین خریدے اور ویکسی نیشن کا عمل کب سے شروع کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق بحرین پہلے ہی ایمرجنسی کے لیے چین کی ویکسین کے استعمال کی بھی منظوری دے چکا ہے۔بحرین کی قومی ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی سربراہ کا کہنا تھا کہ فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین ملک میں کورونا کیخلاف رد عمل میں اہم ثابت ہوگی۔سرکاری حکام کے مطابق 1.6 ملین کی آبادی پر مشتمل بحرین میں اب تک کورونا کے 87 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 341 ہلاکتیں ہوئی ہیں ، 85 ہزار سے زائد افراد وائرس سے
صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب بائیو این ٹیک کے مطابق کمپنی اب تک دنیا بھر میں آئندہ سال کے لیے 570 ملین خوراکوں کے معاہدے کرچکی ہے جس میں مزید 600 خوراکوں کی ترسیل کا آپشن بھی شامل ہے۔کمپنی نے 2021 میں کم از کم 1.3 بلین ویکسین سپلائی کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں