اسلام آباد (پی این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا،آر پار کی بجائے سیاسی کشتی منجدھار میں ڈوبے گی،کرونا وائرس اور نیکٹا ہائی الرٹ کے باجود اپوزیشن ضد کی سیاست بند گلی کی جانب جاررہی ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگوں کو خطرناک وائرس کا بھی پتہ ہے
اور نیکٹا کے ہائی الرٹ کا بھی ہے ،اس کے باوجود اپوزیشن کی زد کی سیاست بند گلی کی جانب جا رہی ہے جس کا نتیجہ کل اتوا رکومایوسیاور نا کامی کی صورت میں نکلے گا بالآخر اللہ عمران خان ہی سرخرو ہو گا۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا،آر پار کی بجائے سیاسی کشتی منجدھار میں ڈوبے گیـ انہوں نے کہاکہ لیڈر کال دیتا ہے گلی محلے میں دو مہینوں سے دعوت نامے نہیں بانٹا پھرتا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفے دے فوری اسپیکر اسدقیصر سے منظور کرا کر دوں گا، اپوزیشن سے مذاکرات تو ہو سکتے ہیں مگر این آراو نہیں دیا جائیگا۔ایک انٹرویو میں فیصل جاوید نے کہا کہ تحقیقات کے بعد پتہ چلا فضل الرحمان کی اربوں کی جائیدادیں ہیں، مولاناکی جائیدادکی مکمل دستاویزات پیش کی گئی ہیں ان کو چیلنج کیا گیا ہے جواب دیں، علی امین گنڈاپور نے چیلنج کیا جواب دیں یا عدالت لیکرجائیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ ایم آئی سکس اوربھارت سے رابطوں کی دستاویزات بھی دی ہیں، آزادی مارچ کے دوران بیرون ملک قوتوں کیساتھ رابطے میں تھے، آزادی مارچ کے دوران کشمیرکازکونقصان پہنچایاگیا، چیلنج کیاگیاہے کہ4سوالوں کے جواب دیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کوسپریم کورٹ لیکرگئے وہاں بھی انہوں نے جواب دیا عمران خان نے اپنی ایک ایک پائی کاحساب دیا، عمران خان کیخلاف ایک سال سیزائدمقدمہ چلتارہا انہیں سپریم کورٹ نے صادق اورامین قراردیا لیکن نوازشریف کے کئی مواقع دیئے گئے کوئی صفائی نہیں دے سکے، شریف فیملی جعلی قطری خط اورجعلی ٹرسٹ ڈیڈ لیکرآئی۔فیصل جاوید نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں بھی ہم سرخروہوں گے، استعفے نہیں لطیفے ہیں،استعفے دینے ہیں توابھی آئیں، اپوزیشن صبح استعفے دے ایک گھنٹے میں منظورہوجائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں