قصور (این این آئی)قصور میں زہریلا کھانا کھانے سے ماں اور تین بچے جاں بحق اور باپ کی حالت غیر ہو گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق قصور میں سہاری روڈ پر رہائش پزیر ایک خاندان نے مبینہ طور پر رات کو زہریلا کھانا کھایا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ زہریلا کھانا کھانے سے ماں اور تین بچے جاں بحق اور گھر کے
سربراہ تنویر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔پولیس کے مطابق تنویر اور اہلیہ بھٹے پر کام کرتے تھے، ماں اور 3 بچے صبح مردہ پائے گئے، گھرکے سربراہ کی حالت غیرہے،پولیس کے مطابق تنویر کے ہوش میں آنے کے بعد اصل صورتحال معلوم ہو گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں