کرپشن ختم کرنے کے سب دعوے صرف زبانی جمع خرچ، اربوں روپے کی غیرقانونی تعمیرات میں ملوث معطل 31 افسران میں سے 21 افسران عہدوں پر بحال کردیئے گئے

کراچی (این این آئی) اربوں روپے کی غیرقانونی تعمیرات میں ملوث معطل 31افسران میں سے 21افسران عہدوں پر بحال کردیئے گئے۔ ایس بی سی اے کے معطل دو بااثر ڈائریکٹر عادل عمر صدیقی اور جمیل میمن عہدوں پر بحال ہوگئے۔ محکمہ بلدیات نے ڈپٹی ڈائریکٹرز جمال محمد، ظہیر احمد اور الطاف کھوکر کو بھی

عہدوں پر بحال کردیا۔ کراچی کے 8 ٹائونز مین تمام 31 افسران غیرقانونی تعمیرات میں ملوث پائے گئے، اس کے باوجود عھدوں پر بحال کیا گیا۔ کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ھے کہ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث عملداروں نے بغیر چھٹی کے غیرملکی دورے بھی کیے۔عہدے پر بحال کیے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے جمال محمد 30 غیرملکی دورے کیے۔ جمال محمد کے صرف 11 دورے برطانیہ اور 8 تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ بحال کیے گئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجم الدین قریشی نے 8 دفعہ نجی اخراجات سے غیرملکی دورے کیے۔ عہدے پر بحال کیے گئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے عرفان احمد خان نے ذاتی اخراجات سے 7 مرتبہ غیرملکی دورے کیے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے ذوالفقار بلیدی نے 10 مرتبہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے ذوالفقار راہو نے 19 مرتبہ غیرملکی دورے کیے۔ بحال کیے گئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے منصور عالم نے 7 مرتبہ غیرملکی دورے کیے۔ بحال کیے گئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے امتیاز الحق نے 16 مرتبہ غیرملکی دورے کیے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close