بیٹی کی شادی، ہسپتال ملازم نے ک رونا وارڈ کو شادی ہال میں تبدیل کر دیا‎

صادق آباد(پی این آئی ) ہسپتال میں ملازم کی بیٹی کی شادی کی تقریب ، کرونا وارڈ شادی ہال میں تبد یل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ملازم کی بیٹی کی شادی کا انعقاد ہوا ، شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں

کیلئے کرونا وارڈ کو ہی شادی ہال کا بنا لیا ۔ ذرائع کے مطابق دولہے والے ہسپتال میں بینڈ باجے کے ساتھ آئے جبکہ دولہے اور دلہن پر نوٹوں کی بارش کی گئی، شور شرابے کی وجہ سے مریضوں کو کافی پریشانی کا سامنا رہا ۔ تاہم اس صورتحال پر ہسپتال کی انتظامیہ نہ صرف خاموش تماشائی بنی رہی بلکہ منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں مگن رہی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close