عوام کی پریشانی برقرار، چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی، انڈوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت کے ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کمی ہوئی ہے۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ چینی کی فی کلو قیمت 81 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے، سب سے سستی چینی سکھر میں

75 روپے فی کلو میں فروحت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق بہاولپور، سیالکوٹ، فیصل آباد، کراچی، حیدر آباد اور خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 80 روپے ہے جبکہ کوئٹہ میں چینی 81 روپے اور ملتان میں فی کلو قیمت 82 روپے ہے۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور لاڑکانہ میں چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے ہے جبکہ پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 85 سے 90 روپے فی کلو تک ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں چینی کی قیمت 100 روپے سے زائد ہوگئی تھی جبکہ درآمدی چینی کے مارکیٹ میں آنے کے بعد حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔دوسری جانب ملک میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد انڈوں کی قیمت بھی آسمان چھونے لگی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں انڈوں کی قیمت کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق ایک ماہ میں انڈے 40 روپے فی درجن تک مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کوئٹہ میں سب سے مہنگے انڈے فروخت ہورہے ہیں اور وہاں قیمت 220 روپے فی درجن ہے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ میں انڈے 25 روپے فی درجن تک مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 3 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کو کوئٹہ میں انڈے 195 روپے فی درجن تھے۔ادارہ شماریات کے مطابق پشاور میں انڈے 210 روپے فی درجن تک

پہنچ گئے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پشاور میں انڈیکی فی درجن قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوا،اس کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں انڈوں کی قیمت 200 روپے فی درجن تک پہنچ گئی، جڑواں شہروں میں ایک ہفتے کے دوران انڈیکی فی درجن قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق سیالکوٹ، سرگودھا، ملتان، لاڑکانہ، سکھر، بنوں، خصدار میں انڈے 200 روپے فی درجن تک پہنچ گئے جبکہ کراچی اورگوجرانوالہ میں ایک ہفتے کے دوران انڈیکی فی درجن قیمت 195روپے تک پہنچ گئی،اس کے علاوہ حیدر آباد میں انڈے 190 روپے فی درجن اور بہاولپور میں انڈے کی فی درجن قیمت 188 روپے تک پہنچ گئیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close