حکومت کی جانب سے سال 2021 کی سالانہ چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2021 کی سالانہ چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں سال 2021 کی سالانہ سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق 2021 میں پاکستان میں کشمیر ڈے، پاکستان ڈے، لیبر ڈے، عید الفطر ، عید الاضحیٰ ، یوم آزادی، عاشورہ، عید میلاد النبیﷺ اور قائداعظم ڈے کی چھٹیاں ہوں گی ۔ مراسلے میں اقلیتوں کے تہواروں اور مقامی چھٹیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

جوکام نہیں کرے گا گھر جائیگا، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید اکھاڑ پچھاڑ کا اشارہ دیدیا

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں کرنے کا اشارہ دے دیا گیا۔ ذرائع کی جناب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں ملکی تازہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں پر اپنی جماعت کے دیگر رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ضرورت پڑنے پر وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔اس سے پہلے وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد کو وزیر داخلہ بنا دیا ہے جب کہ اعظم سواتی کو ریلوے کی وزارت دی گئی ہے ، دونوں وزراء کو وزیراعظم عمران

خان سے ملاقات میں اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا جس پر وزیراعظم نے دیگر وزراء کو بھی اعتماد میں لے لیا ، کابینہ میں رد و بدل کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، جس کے مطابق اعجاز شاہ کو نارکوٹکس کنڑول کی وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔قبل ازیں ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے بھی وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا جو کہ پہلے وزیر اعظم کےمشیر برائے خزانہ کے عہدے پر فائز تھے تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کے مشیروں کی کابینہ کمیٹیوں میں شمولیت سے متعلق فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے آئینی بحران سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم سے مشاورت کی، جس میں عمران خان کو بتایا گیا کہ وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت کسی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر مقرر کر سکتے ہیں، اس طرح اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کسی آئینی بحران سے بچنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 6 کے تحت خصوصی اختیار کا استعمال کرنے پر غور شروع کر دیا ، مشیر تجارت عبدالرزاق تجاوت عبدالرزاق اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا جا سکتا ہے ، تینوں شخصیات کو مارچ 2021 میں سینیٹر بنائے جانے کا بھی امکان ہے ،سینیٹر منتخب ہونے کے بعد تینوں مشیر وفاقی وزیر بن سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close