لاہور(پی این آگئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سیاسی میدان میں ایک بار پھر ایکشن میں آ گئے۔ن لیگ کے 25 ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کا وزیراعلیٰ سے رابطے ہونے کا انکشاف ہو گیا۔گذشتہ دو ہفتے میں 10لیگی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع وزیراعلیٰ آفس کے
مطابق ملاقاتوں میں ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے اپنے حلقے کے مسائل پیش کیے۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ دو درجن سے زائد افراد کا گروپ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے پہلے بھی ملاقات کر چکا۔دو درجن سے زائد افراد وزیراعلیٰ سے براہ راست رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی تھی ، ملاقات کرنے والوں میں شیخوپورہ سے میاں جلیل احمد شرقپوری اور چوہدری اشرف علی انصاری شامل ہیں ، جبکہ نارووال سے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی محمد غیاث الدین ، خانیوال سے محمد فیصل خان نیازی ، چوہدری اشرف انصاری کے بھائی چوہدری محمد یونس انصاری بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں کا حصہ تھے ۔بتایا گیا ہے کہ ارکان صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنے انتخابی حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ، جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ، اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے ، کیونکہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و باؤز ہیں ، لہٰذا انہیں عزت و احترام دیں گے ، جبکہ نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں ، تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں