نئی وزارت ملتے ہی شیخ رشید نے پاکستانی سیاست میں دلچسپ ریکارڈ قائم کر دیا، کیرئیر میں کتنی وزارتیں لے کر سرِ فہرست ہیں؟

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزارت داخلہ کا قلمدان ملنے کے بعد شیخ رشید احمد پاکستان میں سب سے زیادہ وزارتیں حاصل کرنے والے سیاستدان بن گئے ہیں ۔ یہ شیخ رشید کی 15ویں وزارت ہے۔ اس قبل وہ 14 وزارتوں پر براجمان رہ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کا قلمدان

سنبھالنے والے شیخ رشید احمد اس سے قبل کئی وزارتیں سنبھال چکے ہیں۔نواز شریف کے پہلے دور حکومت میں وہ پہلی مرتبہ وزیر بنے تھے۔ نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں شیخ رشید احمد کو کھیل، ثقافت سیاحت امور نوجوانان، محنت افرادی قوت اور سمندر پار پاکستانیوں کے قلمدان سونپے گئے تھے۔ شیخ رشید احمد 1991ء میں نواز شریف کے دور حکومت میں وفاقی وزیرصنعت ، وفاقی وزیر ثقافت ،1997ء میں ہی نواز شریف کے دور حکومت میں وفاقی وزیر کھیل، وفاقی وزیر ثقافت، وفاقی وزیر سیاحت،وفاقی وزیر امور نوجوانان، وفاقی وزیر محنت، وفاقی وزیر افرادی قوت، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز،2002ء میں میر ظفر اللہ خان جمالی کی کابینہ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات،2004ء میں چوہدری شجاعت حسین کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ،2006ء میں شوکت عزیز کے دور میں وفاقی وزیر ریلوے ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ،2018ء میں وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں پہلے وفاقی وزیر ریلوے بنے اور اب انہیں وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان شیخ رشید احمد نے زمانہ طالب علمی سے سیاست کا آغاز کیا۔ شیخ رشید احمد اپنی سیاسی جدوجہد کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے نچلی سطح سے سیاست کا آغاز کیا اور اپنی محنت اور جدوجہد سے ہر دور میں نمایاں رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close