مری(پی این آئی)مری کے تاریخی پنجاب ہا ؤس کوہسار یونیورسٹی کے کیمپس میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 98 کنال رقبے پر محیط تاریخی پنجاب ہاؤس اپنے تمام فوائد اور اثاثوں کے ساتھ کوہسار یونیورسٹی مری کی ملکیت بن چکا ہے۔
نجی ٹی وی چینل” کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے پنجاب ہاؤس مری کو کوہسار یونیورسٹی کے سیاحت کے ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے گا، یہاں پر طلبہ اور طالبات کو سیاحت کی کتابی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تعلیم بھی دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کوہسار یونیورسٹی کا قیام ملکہ کوہسار مری، ہزارہ، کوٹلی ستیاں اور آزاد کشمیر کے لوگوں کے لئے موجودہ حکومت کا عظیم کارنامہ ہے، پوری کوشش کی جائے گی کہ پنجاب ہاؤس میں سیاحتی اور رہائشی سہولتیں متاثر نہ ہوں۔صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ کوہسار یونیورسٹی اس سہولت کو جدید انداز میں پہلے سے بہتر طریقے سے پیش اور ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کے لئے بہترین پریکٹیکل لیبارٹری کا کام بھی کرے، پنجاب ہاؤس کے ایک بلاک میں کلاس روم بنائے جائیں گے جبکہ دیگر بلاک یونیورسٹی کی زیر نگرانی جدید انداز میں سیاحوں کے لیے دستیاب رہیں گے جو یونیورسٹی کے لئے اضافی آمدنی کا ذریعہ بھی بنیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کوہسار یونیورسٹی آف مری ٹورازم میں بی ایس پروگرام اور ایم ایس پروگرام کے علاوہ مینجمنٹ سائنسز، پیور سائنسز، اکاؤنٹینسی، ہسٹری، قانون، فارسٹری، ہارٹیکلچر سمیت تمام روایتی مضامین میں ڈگری آفر کرے گی، پوری کوشش ہے کہ فروری 2021 میں باقاعدہ کلاسیں شروع کر دی جائیں۔مری کے تاریخی پنجاب ہا ؤس کوہسار یونیورسٹی کے کیمپس میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 98 کنال رقبے پر محیط تاریخی پنجاب ہاؤس اپنے تمام فوائد اور اثاثوں کے ساتھ کوہسار یونیورسٹی مری کی ملکیت بن چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں