اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی ماحول میں تلخی اورموجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت کوایک قدم پیچھے ہٹنا چاہیئے ، پی ڈی ایم کو مذاکرات کا آپشن دیا جائے تاکہ تلخیاں کم ہوں کیوں کہ اس ماحول میں بڑے فیصلے نہیں ہوسکتے۔ تفصیلات کے مطابق
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ بات چیت ہوگی تو کچھ اپوزیشن کی مانیں گے کچھ حکومت اپنی منوائے گی کیوں کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا اہم رول ہوتا ہے اور حکومت کو اسے تسلیم کرنا چاہیے لیکن اس وقت ماحول تلخ ہے اس لیے ضروری ہے کہ مذاکرات کا ماحول بنایا جائے ، اس مقصد کیلئے ضروری ہے کہ ایسے لوگ سامنے آئیں جو مذاکرات کی راہ ہموار کرسکیں اور لانگ مارچ نہیں ہونا چاہئے کیوں کہ اس سے ملک میں انارکی پھیلے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دیں تو کرونا پھیلتا ہے اور روکیں تو ماحول خراب ہوتا ہے لیکن تمام باتوں کےباوجود اپوزیشن کو باہر نکلنےکا راستہ دینا چاہیے کیوں کہ اسے دیوار سےبھی نہیں لگایا جاسکتا ، لاٹھی گولی سے چیزیں نہیں چل سکتیں اور یہ وقت بھی نہیں ہے کہ لوگوں کواٹھا کرجیل میں پھینک دیا جائے کیوں کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا اہم رول ہوتا ہے اور حکومت کو اسے تسلیم کرنا چاہیے لیکن اس وقت ماحول تلخ ہے اس لیے ضروری ہے کہ مذاکرات کا ماحول بنایا جائے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پالیسی بھی زرداری کی ہی پالیسی ہے اور وہ بھی نکلنے کا راستہ چاہتے ہیں ، اس لیے استعفے تو کسی نے بھی نہیں دینے جب کہ آصف زرداری کی سوچ اعتزاز احسن سے ملتی جلتی ہے اور وہ استعفوں یا مزاحمت کی سیاست نہیں کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں