اسلام آباد (این این آئی)وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے بہت بڑی اور اہم وزارت ہے، وزارت ریلوے کا قلمدان میری زندگی کا سب سے بڑا امتحان ہے۔ایک انٹرویومیں وزارت ریلوے کے قلمدان کو زندگی کا سب سے بڑا امتحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف ایگزیکٹو عمران خان جہاں کہیں گے وہاں اپنی ذمہ
داری نبھائیں گے۔اعظم سواتی نے کہا کہ میرا وزارت ریلوے کے حوالے سے شیخ رشید کے جتنا تجربہ نہیں، اچھی ٹیم کے ساتھ اپنی نئی ذمہ داریوں کو نبھاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، سی پیک کے نیچے ایم ایل ون فلیگ شپ پروگرام ہے، سی پیک کمیٹی کا حصہ ہوں، مین لائن ون کے حوالے سے کافی معلومات ہیں۔اعظم سواتی نے کہاکہ ایم ایل ون کے ذریعے ٹرانسپورٹیشن سے زرعی اورصنعتی انقلاب آسکتا ہے۔اعظم سواتی نے کہا کہ ٹرین حادثات پردکھ ہوتا ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوں، دیکھوں گا کہ کونسے اقدامات کئے جائیں جن سے ٹرین حادثات کو روکا جاسکے۔۔۔۔
وفاقی کابینہ میں مزید ردوبدل کا فیصلہ ، وزیراعظم عمران خان نے کئی وزار کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی، عید کے بعد کیا کرنے جارہے ہیں؟
اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں مزید رد و بدل کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق کئی وزراء کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی، عید کے بعد تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لے کر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عید الاضحیٰ کے فوری بعد اپنی کابینہ میںمزید
رد و بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عید الاضحٰی کے فوری بعد اپنی کابینہ کے تمام اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم کی جانب سے ایک ایک وفاقی وزیر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ کارکردگی جائزہ لیے جانے کے بعد وزارتوں میں رد و بدل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز 2 معاونین خصوصی کے استعفوں کے بعد کئی وفاقی وزراء کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجائی گئی ہے۔وزیراعظم نے کچھ روز قبل ہی وفاقی وزراء کو تلقین کی تھی کہ اپنی وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری لائے گی۔ وزیراعظم نے واضح کیا تھا کہ جو وزیر کام نہیں کرے گا، کارکردگی نہیں دکھائے گا تو اسے گھر بھیج دیا جائے گا۔ ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ظفر مرزا کی جگہ نئے معاون خصوصی برائے صحت یا وزیر صحت کی تقرری کے حوالے سے بھی عید کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔اس تمام صوتحال کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن کے رہنماوں کا دعویٰ ہے کہ تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا نے خود استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔ ان دونوں کے مزید کچھ معاونین خصوصی سے استعفے لیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ندیم افضل
چن کا نام بھی سامنے آ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں