حکومت مذاکرات کا ماحول بنانے لگی، باقاعدہ دعوت دے ڈالی، حکومت، اپوزیشن میں احترام والی شخصیات آگے آئیں، وفاقی وزیر نے پہل کر دی

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں احترام کی نظر سے دیکھی جانے والی شخصیات آگے آئیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات کا ماحول بنانا ضروری ہے، یہ شخصیات مذاکرات کا ماحول بہتر بنانے

میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کو ملتوی ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تلخیاں کم کرنا ملک کے لیے ضروری ہے۔۔۔۔

فواد چوہدری نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بلند کر دی، مودی سرکار کے خلاف جاری احتجاج سے متعلق ٹوئٹ کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی پنجاب کے خلاف پالیسیاں شرمناک اور بے رحم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربھارتی کسانوں کے کئی روز سے مودی سرکار کے خلاف جاری احتجاج سے متعلق ٹوئٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کسانوں کے احتجاج کو 12 روز ہوگئے لیکن دہلی اپنے کسانوں کو سننے کیلیے تیار نہیں۔ فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لگتا ہے ہندوتوا نظریے پر گامزن بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو کسانوں کی فکر نہیں، اسی لیے بھارتی حکومت کی پنجاب کے خلاف پالیسیاں شرمناک اور بے رحم ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھارتی کسانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل سرحد کے

دوسری طرح پنجابی کسان بھائیوں کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناانصافی کہیں بھی ہو سب کیلئے خطرہ بن جاتی ہے، اسی لیے ہمیں بھارتی پنجاب کے کسانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر آواز بلند کرنی چاہیے، کیونکہ مودی کی پالیسیاں پورے خطے کیلیے خطرہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close