اوور سیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، پاکستان سے مانچسٹرکے لیے ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز روانہ ہو گئی، ایئرلائن 13 دسمبر کو اسلام آباد سے ہیتھرو، 14 دسمبر کو لاہور سے ہیتھرو روانہ ہو گی

اسلام آباد (این این آئی)ورجن اٹلانٹک نے پہلی بار 11 دسمبرسے مانچسٹر سے اسلام آباد میں کیلئے پر وازو ں کا آغاز کر دیا۔ ورجن اٹلانٹک پاکستان سے برطانیہ تک تین راستوں کا استعمال کر یگی۔ ایئرلائن 13دسمبر کو اسلام آباد سے لندن ہیتھرو کیلئے اور 14دسمبر کو لاہور سے لندن ہیتھرو کیلئے روانہ ہو گی۔کوروناکے آغاز

کے بعد ورجن اٹلانٹک نے پہلی دفعہ پا کستان سے برائے راست پر وازو ں کا آغاز کیا۔ فی مسافرکیلئے 94000 ریٹرن کرایہ تھا۔برطانیہ میں 1.6ملین پا کستا نی آباد ہیں اسی سلسلے میں نئی ورجن اٹلانٹک کا روبار، تفریحی سفر کی بڑ ھتی ہو ئی مانگ، اپنے پیا رو ں ، دوستو ں سے ملنے کیلئے بہترین رابطہ مہیا کر یگی۔ائرلائن نے اپر کلاس ، پریمیم اور اکانومی کلاس کی بہترین پیش کش کیساتھ پاکستان کیلئے بوئنگ 787-9ڈریم لائنر ایئر کے جدید ترین طیارے چلائے۔مسافر 1000گھنٹے سے زیادہ کی پرواز میں تفریح کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس میں اردو فلموں،ٹی وی پروگراموں کا انتخاب شامل ہے۔ورجن اٹلانٹک نے اپنی ایوارڈ یافتہ سروس کے ساتھ صارفین کیلئے حلال غذا کے فو ڈ آئٹم پیش کئے۔ جنو بی ایشیا ء میںورجن اٹلانٹک کے کنٹر ی منیجر الیکس میکویوان نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ائر لائن نے کوووڈ 19 کے دوران ایک سیف فلائی پروگرام نافذ کیا ہے۔ ہمیں پاکستان میں سروس کے آغاز پر نہایت خوشی ہو رہی ہے۔برطانیہ یوروپ میں پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہو ئے مسافروں کو لے جانے کیساتھ ساتھ ورجن اٹلانٹک ایک تیز ، مؤثر کارگو سرو س بھی پیش کر رہی ہے جس میں ٹیکسٹائل ، ملبوسات اور مشینری جیسے سامان کی بحفا ظت نقل و حمل ہے اس سے برطانیہ اور پاکستان میں برآمد کنندگان اور

درآمد کنندگان کے مابین تجارتی حجم میں اضافہ ہو سکے گا۔ہم اس سلسلے میں برطانوی ہائی کمیشن اور پاکستانی حکام کی حمایت کے شکر گذار ہیں۔ ورجن اٹلانٹک لندن ہیتھرو کے راستے شمالی امریکہ کیلئے بھی پر وازو ں کا آغاز کر یگی۔ شمالی امریکہ میں 200 سے زیادہ مقامات پر پارٹنر ڈیلٹا ائر لائن کے ساتھ پر وازو ں کا آغاز کیا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ ہر پرواز سے پہلے تمام کیبنز میں جراثیم کش ادویا ت کا سپرے کیا جاتا ہے تاکہ مسافرو ں کا سفر سیف ہو سکے۔ پا کستان میںبرطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے اس موقع پر کہا کہ ورجن اٹلانٹک کی پہلی بار پاکستان آمد تاریخی لمحہ ہے۔ 18مہینے پہلے پاکستان میں کوئی برطانوی ہوائی اڑان نہیں تھی۔ آج اسلام آباد اور لاہور دونوں کیلئے ہفتے میں 20سے زیادہ براہ راست پروازیں ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close