پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کی پیشکش، مسلم لیگ (ن)نے غور شروع کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کی پیشکش ، مسلم لیگ (ن)نے غور شروع کر دیا، ن لیگ کی جانب سے پرویز الہیٰ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیش کش کیے جانے پر غور۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ندیم ملک کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا

گیا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کیلئے پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ کی پیش کش کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی رابطے نہیں ہوئے۔ن لیگ کے اندر اس حوالے سے غور و فکر جاری ہے اور یہ بھی سوچا جا رہا ہے کہ پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ دلوانے سے اپوزیشن کو کیا فائدہ ہوگا۔ ن لیگ اب تک اس حوالے سے کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچی۔ سینئر صحافی کا مزید کہنا ہے کہ ق لیگ کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ خواہش رکھتی ہے کہ پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ مل جائے۔ن لیگ کے اندر بھی ایک تاثر ہے کہ اگر وزارت اعلیٰ کی پیش کش ہوئی تو پرویز الہیٰ مان جائیں گے تاہم اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔ندیم ملک کا مزید کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دینے کے حوالے سے ن لیگ تو خواہش رکھتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کی کوئی واضح پوزیشن نہیں ہے۔ قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق تو پیپلز پارٹی راضی ہو سکتی ہے، لیکن سندھ سے مستعفی ہونے کیلئے پیپلز پارٹی تیار نہیں ہوگی۔ آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ سسٹم کے اندر ہی رہ کر کھیلنے کے عادی ہیں، وہ سسٹم سے باہر جا کر نہیں کھیلتے۔) ن لیگ کی جانب سے پرویز الہیٰ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیش کش کیے جانے پر غور۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close