ہم نے درمیان میں نہیں آنا اور یاد رکھیں کہ ہم کوئی غیر آئینی کام نہیں ہونے دیں گے، نواز شریف کی دو قریبی شخصیات نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کو اُن کا ایک یار چھوڑ کر جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور محمد زبیر نے نواز شریف کو واضح کہہ دیا ہے کہ ہم نے درمیان میں نہیں آنا اور یاد رکھیں کہ ہم کوئی

غیر آئینی کام نہیں ہونے دیں گے۔اب یہ لوگ جا رہے ہیں اور نواز شریف کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یا تو پانچ سال کے لیے رُک جائیں یا پھر تحریک عدم اعتماد لے آئیں کیونکہ ہمیں اُدھر سے بھی انکار ہو گیا ہے۔ پریشر یا بلیک میل کر کے یہ حکومت نہیں جائے گی۔ اگر شاہد خاقان عباسی اس کے علاوہ کوئی اور فیصلہ کروالیں تو میں مان جاؤں گا۔ انہوں نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کو شہباز شریف نے بھی جیل سے پیغام بھجوایا ہے کہ اس حد تک نہ جائیں کہ واپسی کا راستہ نہ رہے۔کچھ لوگ نواز شریف اس بات کو قائل کر رہے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے استعفے والی بات ختم کر دیں۔عارف حمید بھٹی کا پروگرام میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ایک مال بچاؤ تحریک ہے۔ پی ڈی ایم کے اتنے اجلاس ہوئے ، اس کا عوام کو کیا فائدہ ہوا ہے ؟ اے پی سی اور پی ڈی ایم کے اجلاسوں پر جتنا بھی پیسہ خرچ ہوا، یہ کیوں ان اجلاسوں میں جاتے ہیں ؟ کیونکہ اس سب میں ان کا اپنا مفاد ہے۔ یہ مال بچاؤ مہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم میں اختلافات ہیں۔ استعفوں کے معاملے میں پی ڈی ایم میں اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کو اُن کا ایک یار چھوڑ کر جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close