لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے اراکین کو استعفیٰ نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جذباتی نہ ہوں، اگلے حکم کا انتظار کریں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو استعفوں پر بات کرنے سے روک دیا۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے احتساب عدالت
میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم فرنٹ کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی میں اختلافات اور تحفظات سے متعلق انہوں نے کہا پارٹی فیصلے جب ہوتے ہیں تو وہ پوری پارٹی کے لیے ہوتے ہیں۔استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے جو رہنما ٹی وی چینلز پر بات کر رہے تھے، بلاول بھٹو نے انہیں روک دیا ہے۔بلاول بھٹو نے رہنماؤں کو کہا ہے کہ آپ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس تک انتظار کریں اور وہ سی ای سی میٹنگ تک پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔صحافی نے سوال کیاکہ کیا استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے اندر کوئی اختلافات، یا تحفظات ہیں، یوسف رضا گیلانی نے جواب دیاکہ پارٹی فیصلے جب ہوتے ہیں تو وہ پوری پارٹی کیلئے ہوتے، استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے جولوگ ٹی وی چینلز پر بات کررہے تھے چیئرمین پارٹی نے انہیں کہا ہے کہ آپ سی ای سی کی میٹنگ تک انتظار کریں۔خیال رہے کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے احتجاجی تحریک کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔حکومت پر پریشر بڑھانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے استعفے دینے کے آپشن پر غور کیا جس کے بعد پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے استعفے 31 دسمبر تک جمع کروادیں جس کے بعد اراکین اسمبلی کے استعفے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں اندرونی اختلافات بھی موجود ہیں کیونکہ ایسے لوگوں کا ماننا ہے کہ استعفے دینے سے مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔ کچھ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اندر بھی استعفوں کے معاملے پر اختلاف رائے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں