مجھے جلسوں سے کوئی خطرہ نہیں مگر۔۔وزیراعظم عمران خان نے سیاسی جماعتوں سے جلسے معطل کرنے کی اپیل کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا، سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جلسوں سے حکومت نہیں جائے گی، لیکن کورونا پھیل رہا ہے، شدید سردی میں کورونا زیادہ پھیل سکتا، احتیاط نہ کی تو ہسپتالوں میں کورونا مریض بڑھتے جائیں گے،

کورونا کی حالیہ صورتحال کا بحیثیت قوم مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے این سی اوسی کے اجلاس کے بعد قوم کو اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں جلسے جلوسوں سے کورونا پھیل رہا ہے، جلسوں کی وجہ سے ملتان میں 64 فیصد، پشاور میں 40 فیصد بستر بھر چکے ہیں۔اگر کورونا اسی طرح بڑھتا گیا تو پھر ہسپتالوں میں بستر بڑھ جائیں گے ، یورپ کی طرح اگر یہاں بھی ہیلتھ ورکرز کو خطرہ ہوا تو مشکل بڑھ جائے گی۔لیکن احتیاط کرنے سے یہ خطرہ کم ہوجاتا ہے کہ جب ماسک پہننا جاتا ہے، ماسک لازمی پہنیں، اسی طرح میں گزارش کرتا ہوں کہ جلسے جلوس نہ کریں، جلسے جلوسوں سے کورونا تیزی سے پھیل جائے گا، ہمیں پتا ہے نرسز، ہسپتالوں پر پریشر بڑھتا جارہا ہے، ہمیں چاہیے ہم لوگوں کی جانیں خطرے سے بچائیں، ہم نے شادی ہالز، سکولوں کو بند کردیا ہے، ریسٹورانٹس کو بند کردیا ہے، ہم نے علماء اور کاروباری طبقات سے بات کی تو وہ کہتے کہ آپ ہمیں کہتے ایس اوپیز پر عمل کریں۔دوسری طرف جلسے ہورہے ہیں۔یورپ میں لوگ ایس اوپیز پر عمل کرتے تھک گئے ہیں۔ کیلی فورنیا میں لاک ڈاؤن ہے، ہم نے لوگوں کو لاک ڈاؤن سے بچایا تھا کیونکہ لوگوں کا روزگار متاثر ہوتا ہے۔ کورونا کی جب پہلی لہر آئی تو ہم بڑا ڈسپلن دکھایا تو اللہ نے ہمارے اوپر بڑا کرم کیا تھا۔ ایران اور انڈیا میں دن میں تین تین چار چار سو لوگ فوت ہوئے۔ ہمیں اپنی مدد آپ بھی کرنی چاہیے ۔جلسے کرکے مجھ پر پریشر ڈال رہے، مجھ پر فرق نہیں پڑے گا۔ سردیاں آگئی ہیں، ہمیں چاہیے لوگوں کو سردی دے بچائیں، وباء پھیلنے سے ہسپتالوں اور میڈیکل عملے پر پریشر پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close