جتنے پیار سے آپ مریم مریم کہہ رہے ہیں، مریم کی جان بھی آپ پر قربان ہے، مریم نواز نے کس کو یہ بات کہی؟

لاہور (پی این آئی) نائب صدر مسلم لیگ نواز مریم نواز لاہور میں مینار پاکستان جلسے کے لیے عوام کو باہر نکالنے کے لیے خود باہر نکل آئی ہیں، اس سلسلے میں لاہور میں آج ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں مریم نواز نے مختلف جگہوں پر خطاب کیا۔ اچھرہ میں کارکنوں کے نعروں کے جواب میں نائب صدر مسلم لیگ نے

کہا کہ جتنے پیار سے آپ مریم مریم کہہ رہے ہیں ، مریم کی جان بھی آپ پر قربان ہے ۔مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آندھی آئے یا طوفان آئے، راستہ کھول دیں یا روک لیں، وعدہ کریں کے انشاءاللہ مینار پاکستان پہنچو گے ۔ انہوں نے مزید کہا وعدہ کرو کہ اس نااہل حکومت کی دیوار کو آخری دھکا دینے کے لیے مینار پاکستان آؤ گے ۔ آپ سب کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، 13 دسمبر کو آپ سب سے مینار پاکستان جلسے میں ملاقات ہوگی، مریم نواز آپ کا انتظار کرے گی ۔اس سے قبل مریم نواز نے کہا تھا کہ خدا کے لہجے میں بولنے والے 2 دنوں سے نوازشریف سے این آراو مانگ رہے،جعلی حکومت کو گھر بھیجنے ، مہنگی بجلی اور مہنگی گیس سے نجات دلانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے شنگھائی پُل فیروزوالامیں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے ،مہنگی بجلی اور مہنگی گیس سے نجات حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے، یہ کہتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، لیکن آج یہ سب مل کر ایک بندے کے فیصلے کی طرف دیکھ رہے ہیں، کہتے تھے این آراو نہیں دوں گا، پچھلے دو دن سے نوازشریف سے ہاتھ جوڑ کر این آراو مانگ رہا ہے، کان کھول کے سن لو، عوام کے چولہے اور ووٹ پر ڈاکا ڈالنے ، کاروبار چھیننے والے، روٹی کو 30 روپے کر کے عوام کے چولہے بجھا دینے والو، سن لو نوازشریف تمہیں این آراو نہیں دیں گے ، لاہور والو، بتاؤ کیا فیصلہ ہے کہ جعلی اسمبلیوں میں بیٹھیں یا استعفے دے دیں؟ انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا، میرے گھر استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close