لاہور(پی این آئی) سینئر تجزیہ کارنے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت آخری سیاسی آپشن ہیں، اگر کسی کا خیال ہے کہ آئندہ الیکشن ہوں گے اور پھر آصف زرداری، بلاول بھٹو، مریم نواز وزیراعظم بن جائیں گی ، یا مولانا فضل الرحمان صدر پاکستان بن جائیں گے؟ ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں
موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عمران خان آخری سیاسی آپشن ہیں، اگر کسی کا خیال ہے کہ آئندہ الیکشن ہوں گے اور پھر آصف زرداری، بلاول بھٹو، مریم نواز وزیراعظم بن جائیں گی ، یا پھر مولانا فضل الرحمان صدر پاکستان بن جائیں گے؟ ایسا نہیں ہے۔ اسی طرح سینئر تجزیہ کار طاہر ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا اپنا بھی مسئلہ ہے، سینیٹ الیکشن میں 52 سینیٹرز جائیں گے، ان میں 37 سینیٹرز تحریک انصاف کے اتحادی ہوجائیں گے، یہ سارے ملک کر 57 ہوجائیں گے، اس کا مطلب سینیٹ میں بھی عمران خان کے پاس اکثریت ہوجائے گی۔پیپلزپارٹی کو 18ترمیم جانے کا خطرہ ہے، اس سے سندھ کو پیسے ملتے ہیں۔ اس لیے پیپلزپارٹی نواز شریف کی محبت میں اس لیے گرفتار ہے کیونکہ ان کو ڈر ہے کہ اگر سینیٹ میں عمران خان کو اکثریت مل جاتی ہے تو پھر 18 ویں ترمیم ختم ہوجائے گی۔ موجودہ صورتحال پر عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمران خان ایک ضدی آدمی ہیں کیا وہ ملک سے بھاگے نواز شریف کو ہاتھ جوڑیں گے؟ جن کو عدالتیں واپس بلا رہی ہیں، جو سزا یافتہ ہے۔ مریم نواز بھی جھوٹ کی آخری حد کراس کر جاتی ہیں۔ کیا مریم نواز کی یہ بات ماننے والی ہے ، وزیراعظم اس بندے کے سامنے ہاتھ جوڑے گا کہ مجھے این آراو دو۔ عمران خان کہتے ہیں کہ مریم نواز کو مت گرفتار کرو مگر دوسری طرف غریبوں کو پکڑا جارہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں