اسلام آباد(این این آئی)کروناوائرس سے بچاؤکیلئے حکومت نے بڑااعلان کر دیا ،کروناویکسین کے ممکنہ حصول کے بعدویکسی نیشن کاطریقہ کارطے لیا گیا ۔معاون خصوصی فیصل سلطان نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ ویکسی نیشن پلان تیارکرلیا،مارچ 2021 میں کوروناویکسین پاکستان میں دستیاب ہوگی۔ڈاکٹرفیصل نے
کہاکہ مختلف ممالک سے ویکسین کیلئے رابطے میں ہیں،ویکسین بنانیوالے تمام بڑے اداروں سے رابطے میں ہیں،ویکسین خریدنے کیلئے پیسے مختص کرنااہم تھا۔انہوںنے کہاکہ کوروناویکسین کی خریداری معمول کی طرزپرنہیں ہوگی،خریداری کیلئے دیکھیں گے سودمندویکسین کونسی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ویکسین کی خریداری کے پہلوؤں پرفیصلہ کرناتھوڑامشکل ہے، ماہرین کی آراکودیکھ کرکمیٹی ویکسین خریداری کافیصلہ کریگی۔ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہاکہ ویکسی نیشن مہم 3 مراحل میں چلائی جائیگی، ویکسین ای پی آئی پروگرام کی طرزپرہی فراہم کی جائیگی،پہلے مرحلے میں طبی عملے کو ویکسین لگائی جائیگی،دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائدعمرکے افرادکوویکسین لگائیں گے۔۔۔۔
چین دنیا سے دو قدم آگے نکل گیا، کورونا ویکسین لگانے کے لیے اب ٹیکے کا استعمال نہیں بلکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیجنگ (پی این آئی )چین دنیاسے دوقدم آگے نکل گیا،کوروناویکسین لگانے کے لیے اب ٹیکے کااستعمال نہیں بلکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چین میں کرونا وائرس ویکسین کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں، حال ہی میں ماہرین نے ایسی ویکسین بھی تیار کی ہے جو ناک کے اسپرے کے ذریعے دی جائے گیبین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے ناک کے اسپرے کے ذریعے دی جانے والی کرونا ویکسین کے انسانی ٹرائل کی منظوری دے دی۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی ویکسین ہے جسے چین کی زیامین یونیورسٹی اور ہانگ کانگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بنائی ہے، اس کے ٹرائلز کے لیے چین سے 10 افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناک میں اسپرے کے ذریعے ویکسین کی آزمائش نومبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق ناک میں اسپرے کے ذریعے سے ویکسین کرونا اور نزلے کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے جبکہ اس کے 3 کلینیکل ٹرائلز میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔چین کے محکمہ صحت کے سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ چین میں روایتی طریقے سے تیار کی جانے والی ویکسین نومبر تک نہ صرف تیار ہوجائے گی بلکہ اسے عوام تک پہنچا دیا جائے گا۔چائنا سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے شعبہ بائیو سیفٹی کی سربراہ وو گیوزین کا کہنا ہے کہ 4 ویکسینز کے ٹرائلز آخری مرحلے میں ہیں جن میں سے ایک سردیوں تک تیار
کرلی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں