مینار پاکستان کے میدان میں پانی چھوڑنے کی تصویریں، اصلی یا جعلی؟ حقیقت کیا ہے؟ کس کو اس پانی میں ڈوب مرنا چاہیئے؟

لاہور( این این آئی)تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ 13د سمبر کو بھی اپوز یشن کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، اپوز یشن کامینار پاکستان کے گراونڈ میں پانی کی تصو یریں دکھا کر مظلوم بننے کا ڈرامہ فلا پ ہو گیا ہے،پانی کی پرانے تصو یر یں شیئر کرنے

پر ’’جھو ٹ لیگ‘‘ کو اسی پانی میں ڈو ب مرنا چاہیے ۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ13د سمبر کے جلسے کی واضح نا کامی کے ڈر سے اپوز یشن جماعتیں مظلوم بننے کی کئی نئی فلمیں ریلیز کررہی ہیں مگر ان کی ہر فلم ر یلیز ہو نے سے پہلے ہی فلا پ ہو جا تی ہے، مینار پاکستان کے گرائونڈ میں حکومت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے اپوز یشن شو شے کو عوام نے اپنی آ نکھوں سے دیکھ لیا ہے کہ حکومتی احکاما ت پر گرائو نڈ میں پانی نہیں چھو ڑ گیا ۔ انہو ں نے کہاکہ دراصل اپوز یشن اپنی باتو ں کے برعکس عوام کو جلسہ میں شرکت کیلئے قا ئل نہیں کر پا رہی جس پر وہ سخت پر یشان ہے اورکسی ڈرامے بازی کا سہار ا لے کر جلسے کو ملتو ی کرنے کی کو شش کررہی ہیں۔اپوز یشن جماعتیں ضد چھوڑ دیں ان کے مقدر میں اب اقتدار نہیں جیل ہے جس میں جانے کی تیاری کریں۔۔۔۔

وفاقی دار الحکومت میں کورونا وائرس تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ رشتے دار عزیز و اقارب کو قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے پھیلاؤ پر ڈی ایچ او کی طرف سے تیار کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ عزیز واقارب ہیں جہاں رشے داروں کے ملنے ملانے سے وائرس کی منتقلی ایک سے دوسری جگہ پر ہوئی ، اسی وجہ سے شہر میں 1720 کورونا وائرس کے کیسز عزیزواقارب کی وجہ سے سامنے آئے۔بتایا گیا ہے کہ ریسرچ رپورٹ میں کورونا کے گزشتہ 101 روز کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں جس کے مطابق اسلام آباد میں792کورونا کیسز تعلیمی اداروں سے پھیلے ، 694 کیسز کے پھیلاؤ کی وجہ سیروسیاحت کو قرار دیا گیا جب کہ شہر میں دفاتر631 کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی وجہ بنے۔اس ضمن میں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ دو ماہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات میں چار گنا اضافہ ہوا ہے ، سیکڑوں کی تعداد میں طبی عملہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہے، احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئی تو ہفتے یا دو ہفتے بعد مزید پابندیاں لگانا پڑ سکتی ہیں ۔اسد عمر نے کورونا کی دوسری لہر کے پھیلاؤ پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں کورونا وائرس سے اوسطاً 60 اموات ہو رہی ہیں ، کورونا وائرس کے معاملے پر عالمی

سطح پر پاکستان کی مثالیں دی جاتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ12 اکتوبر کو کورونا وائرس کے دو کیسز تھے گزشتہ عشرے میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے ، اسد عمر کا کہنا ہے کہ فیصلوں پر عملدرآمد اُس طرح نظر نہیں آرہا جیسے پہلی لہر میں ہوا تھا ، عوامی اجتماعات میں پابندی پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ، انہوں نے مزید کہا کہ اسکول کی بندش اور دیگر پابندیاں مشکل فیصلے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افسوس ہے لاک ڈاون پر تنقید کرنے والے آج جلسہ کررہے ہیں ، وائرس کو روکنے کا بہترین حل یہ ہے کہ لاک ڈاون لگادیا جائے اور ماسک پہنیں ، کورونا کی دوسری لہر میں احتیاط نہ کی تویہ سردیاں بہت مشکل سےگزریں گی۔ سیالکوٹ میں بزنس کمیونٹی سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران مشکلات کا سامنا تھا کورونا کی پہلی لہر کے دوران عوام نے تعاون کیا اپوزیشن تنقید کررہی تھی کہ میں مکمل لاک ڈاوَن نہیں کررہا، آج وہی اپوزیشن کورورنا کی دوسری لہر کے دوران جلسے کررہی ہے ، امریکہ میں بہت تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے، اگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا تو اپنی انڈسٹری اور لوگوں کو بچاسکتے ہیں، ماسک کے استعمال سے کورونا وبا سے بچا جاسکتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جہاں چھوٹا سا طبقہ امیر اور باقی غریب ہوں، چین نے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے

نکالا،چین سی پیک کے ذریعے اپنے مغربی چین کو اوپر اٹھانا چاہتا ہے، انڈسٹریلائزیشن کے ذریعے ملک کو اوپر اٹھائیں گے،ہم نے اپنی ایکسپورٹس میں اضافہ کرنا ہے، احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، جب تک ہمارے ملک کی دولت نہیں بڑھے گی ملک کو غربت سے نہیں نکال سکتے، جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان پر خاص توجہ دی جائے گلگت بلتستان،فاٹا اور بلوچستان پیچھے رہ گیا ہے، ڈی جی خان کے قبائلی علاقے سب سے پیچھے رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں بزنس کمیونٹی سے ملنے آیا ہوں سیالکوٹ ملکی ایکسپورٹ کاحب بننے جارہاہے آنے والے دنوں میں سیالکوٹ ایکسپورٹرز کا سینٹر بن جائیگا، سیالکوٹ نے خود پیسے جمع کرکے شاندار ایئر پورٹ بنایا، ایئر سیال سے سیالکوٹ اور پاکستان کو فائدہ ہوگا، سیالکوٹ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی بنا رہے ہیں 60کی دہائی میں پاکستانی تیزی سے ترقی کررہا تھا، ہم نے بزنس کمیونٹی کی رکاوٹیں دور کرنی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close