ارکان پارلیمنٹ استعفے کے طریق کار سے ہی ناواقف نکلے، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نے پنجابی میں استعفیٰ لکھ دیا

لاہور(این این آئی)پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کی جانب سے اپنے استعفے قیادت کو جمع کرانے میں تیزی آگئی ، بعض اراکین مستعفی ہونے کے طریقہ کار سے ہی لا علم نکلے ، پیپلزپارٹی کے پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی نے بھی اپنا استعفیٰ قیادت کو

بھجوایا ہے جو انہوںنے پنجابی زبان میں تحریر کیا ہے۔ تفصیلات کے مسلم لیگ (ن)کے اراکین کی جانب سے دوسرے روزبھی استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا ۔ مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی سمبلی آغا رفیع اللہ، محمد بشیر ورک ، کھیل داس کوہستانی، اراکین صوبائی اسمبلی عظمی بخاری، سمیع اللہ خان ، صہیب احمدبھرت، عرفان دولتانہ ،راحیلہ خادم حسین ، اختر حسین بادشاہ ، محمد صفدر شاکر ، بلال فاروق تارڑ،چوہدری ناصر محمود ،جہانگیر خانزادہ ، چوہدری بلال اکبر خان ، عزالی سلیم بٹ ،عنیزہ فاطمہ طاہر جمیل ،حنا پرویز ، ثانیہ عاشق جبکہ پیپلزپارٹی کے حسن مرتضی نے بھی اپنااستعفے قیادت کو بھجوا دئیے ہیں۔ گزشتہ روز حیدر علی گیلانی نے اپنا استعفیٰ قیادت کو ارسال کیا تھا۔بعض اراکین اسمبلی نے قیادت کو بھجوائے گئے استعفے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کئے ہیں۔ دوسری جانب کئی اراکین اسمبلی مستعفی ہونے کے طریقہ کار سے ہی لاعلم نکلے، ارکان نے ٹائپ شدہ استعفے اسپیکر ز اور قیادت کے نام بھجوائے ہیںحالانکہ مستعفی ہونے کے لیے استعفیٰ ہاتھ سے لکھنے کی شرط ہے اورپرنٹ شدہ استعفیٰ قابل قبول نہیں ہوتا۔یادرہے کہ پی ڈی ایم کے 8دسمبر کو ہونے والے سربراہ اجلاس میں اپوزیشن اراکین کو 31دسمبر تک اپنے استعفے قیادت کو جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close