پاکستان اور چین نے مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز کر دیا، پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیر بیسز پر سرگرمیاں زور و شور سے شروع

اسلام آباد (این این آئی)
پاک فضائیہ(PAF) اور چینی فضائیہ (PLAAF) کے مابین مشترکہ ہوائی مشق شاہین- IX پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر شروع ہوگئی۔ چینی فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے

پر مشتمل ہے جو اس فضائی مشق میں حصہ لے گا۔ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری، ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز) پاک فضائیہ اور میجر جنرل سن ہانگ، اسسٹنٹ چیف آف سٹاف چینی فضائیہ (PLAAF) اس افتتاحی تقریب کے موقع پر موجود تھے۔ میجر جنرل سن ہانگ نے کہا کہ یہ مشترکہ فضائی مشق جنگی تربیت کو مزید بہتر بنانے اور دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گی۔چینی فضائیہ کے عملے کو خوش آمدید کرتے ہوئے ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری نے کہا کہ ان مشقوں سے دونوں ممالک کے مابین باالعموم اور دونوں فضائی افواج کے مابین باا لخصوص عسکری تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔فضائی مشق ’’شاہین۔IX‘‘ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی نویں مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔۔۔۔

پاکستان اور چین کے طیارے اڑان بھرنے کو تیار، دشمن ممالک پر لرزہ طاری ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاکستان اور چین کے لڑاکا طیارے اڑان بھرنے کیلئے تیار، پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشق شاہین نہم کا آغاز ہو گیا ، مشق کا انعقاد پاک فضائیہ کے

آپریشنل ایئربیس پر ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشق شاہیننہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشق کا انعقاد پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس پر ہو رہا ہے۔ ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف آپریشنزایئروائس مارشل وقاص احمد سلہری اور چینی فضائیہ کےاسسٹنٹ چیف آف اسٹاف میجرجنرل سن ہانگ نے مشق کت افتتاح کی تقریب میں شرکت کی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ چین سے آنے والا چینی فضائیہ کا دستہ ہوا بازوں، ایئرڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے۔فضائی مشقوں سے دوطرفہ فضائی افواج کے مابین عسکری تعاون کو فروغ ملے گا۔ دوسری جانب بھارت کے ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر پاک فوج کا الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ہندوستان ایک بار پھر خطے میں امن تباہ کرنے کیلئے سرگرم ہو چکا ہے۔ ہندوستان پلوامہ طرز پر ایل او سی ، ورکنگ باونڈری پر کسی بھی قسم کے ایکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے ملک میں جاری کسانوں کے احتجاج اور کشمیر میں کیے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کی ایک وجہ لداخ اور دوکلم کے واقعات کے بعد ہونے والی ہزیمت کی وجہ سے بھارت پر پڑنے والا اندرونی اور بیرونی دباو بھی ہے۔ تاہم پاک فوج بھارت کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔پاکستان اور چین کے جنگی طیارے اڑان بھرنے کیلئے تیار، پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشق شاہین نہم کا آغاز ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close