اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو غیر ملکی فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں، وفاقی وزیر شیریں مزاری نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو غیرملکی فنڈنگ ہورہی ہے اور اس کے شواہد ملے ہیں۔ایک انٹرویو میں شیریں مزاری نے کہا کہ پی ڈی ایم کو غیر ملکی فنڈنگ کے ابتدائی شواہد ملے ہیں، فنڈنگ پی ڈی

ایم میں موجود لوگوں کو ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس فنڈنگ کے ٹھوس شواہد ہوں گے تو کارروائی کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوگا، دیکھتے ہیں کہ چیزیں کیسے سامنے آتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فنڈنگ کہاں سے آ رہی یہ معاملہ وزارت داخلہ کا ہے’ اور مجھے اپوزیشن اتحاد کو فنڈنگ کے حوالے سے شواہد ملنے کا علم ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فنڈنگ کے حوالے سے ثبوت کی اطلاع ہے، تعاون کیا جارہا ہے اور سب کو معلوم ہے کہ بیرون ملک پاکستان کے مخالف گروپ موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کے مخالف گروپ ہوتے ہیں اور اسی طرح پاکستان سے تعلق رکھنے والے مخالف گروپ بھی باہر ہیں اور جس طرح وہ رہے ہیں آخر کہیں سے تو پیسے مل رہے ہیں۔شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے استعفوں کا انتظار کر رہی ہے، اپوزیشن کے استعفے ڈرامہ ہیں۔استعفے دینے ہیں تو پارٹی رہنما کو نہیں اسمبلی کے اسپیکر کو دیں۔۔۔۔

پی ڈی ایم اجلاس میں بڑا فیصلہ، حکومت کیخلاف لانگ مارچ کی حتمی تاریخ بتا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ڈی ایم نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) نے جنوری کے آخری ہفتے میں حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ لانگ مارچ کا اعلان پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگکمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار نے پریس کانفرنس میں پی ڈی ایم کے فیصلوں سے آگاہ کیا ہے۔ میاں افتخار نے کہا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ ہوگا، مینار پاکستان کو تالاب بنا دیا گیا ہے ، گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ڈی جے بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کا جلسہ روکنے کے لیے تمام کارروائیاں کی جا رہی ہیں، حکمران اتنا ڈر گئے ہیں، جلسہ لازمی ہوگا، یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، ہم نے نہ پہلے مانا نہ آئندہ مانیں گے، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کیخلاف اپنی شکست تسلیم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈیم ایم اجلاس کے دوران اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کیخلاف اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے مشورہ دیا کہ استعفے دینے سے قبل عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش کی جائے۔اس تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اعتراض اٹھایا اور اعتراف کیا اس کوشش میں اپوزیشن ناکام ہوگی۔ مولانا نے تجویز رد کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کو نہیں ہٹا سکتے۔ قومی اسمبلی میں ہمارے نمبر کم ہیں اس لیے یہ اقدام ناکام ثابت ہوگا۔بعد ازاں پی ڈی ایم نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا۔حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) نے جنوری کے آخری ہفتے میں حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ لانگ مارچ کا اعلان پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اسلام آباد میں پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار نے پریس کانفرنس میں فیصلوں سے آگاہ کیا۔میاں افتخار نے کہا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ ہوگا، مینار پاکستان کو تالاب بنا دیا گیا ہے ، گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ڈی جے بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کا جلسہ روکنے کے لیے تمام کارروائیاں کی جا رہی ہیں، حکمران اتنا ڈر گئے ہیں، جلسہ لازمی ہوگا، یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، ہم نے نہ پہلے مانا نہ آئندہ مانیں گے، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

close