اسلام آباد (پی این آئی) نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاکستان اور چین کے لڑاکا طیارے اڑان بھرنے کیلئے تیار، پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشق شاہین نہم کا آغاز ہو گیا ، مشق کا انعقاد پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس پر ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشق شاہین
نہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشق کا انعقاد پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس پر ہو رہا ہے۔ ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف آپریشنزایئروائس مارشل وقاص احمد سلہری اور چینی فضائیہ کےاسسٹنٹ چیف آف اسٹاف میجرجنرل سن ہانگ نے مشق کت افتتاح کی تقریب میں شرکت کی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ چین سے آنے والا چینی فضائیہ کا دستہ ہوا بازوں، ایئرڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے۔فضائی مشقوں سے دوطرفہ فضائی افواج کے مابین عسکری تعاون کو فروغ ملے گا۔ دوسری جانب بھارت کے ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر پاک فوج کا الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ہندوستان ایک بار پھر خطے میں امن تباہ کرنے کیلئے سرگرم ہو چکا ہے۔ ہندوستان پلوامہ طرز پر ایل او سی ، ورکنگ باونڈری پر کسی بھی قسم کے ایکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے ملک میں جاری کسانوں کے احتجاج اور کشمیر میں کیے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کی ایک وجہ لداخ اور دوکلم کے واقعات کے بعد ہونے والی ہزیمت کی وجہ سے بھارت پر پڑنے والا اندرونی اور بیرونی دباو بھی ہے۔ تاہم پاک فوج بھارت کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔پاکستان اور چین کے جنگی طیارے اڑان بھرنے کیلئے تیار، پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشق شاہین نہم کا آغاز ہو گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں