جتنی مرضی کوششیں کر لیں حکومت اگلے ڈھائی سال بھی قائم رہے گی، حسن اور حسین نواز بھی بہن مریم نواز کے مخالف نکلے، تہلکہ خیز تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) مریم نواز خاندان میں تنہاء رہ گئیں، سگے بھائیوں نے بھی بہن کیخلاف بغاوت کر دی۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافیوں صابر شاکر اور چوہدری غلام حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کی متنازعہ سیاست کی وجہ سے شریف خاندان میں پیدا ہونے والے

اختلافات کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔سینئر صحافی کے مطابق نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز اپنی بہن مریم نواز کی طرز سیاست سے ناخوش ہیں۔ دونوں بھائیوں حسن اور حسین نواز کے مطابق جتنی مرضی کوششیں کر لیں حکومت اگلے ڈھائی سال بھی قائم رہے گی۔ بہن مریم نواز حد سے زیادہ جارحانہ ہو گئی ہیں، ان کی وجہ سے سیاست کیساتھ ہمارے کاروباری مفادات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق مریم نواز بھی اپنے والد کے ایک فیصلے کی وجہ سے ناخوش ہیں۔ نواز شریف نے پی ڈی ایم کے حالیہ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کو بڑی پیش کش کر دی، جس کی وجہ سے مریم نواز اور دیگر کئی لیگی رہنما ناخوش ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کو وزارت عظمیٰ حاصل کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے، وزیراعظم کی کوئی اوقات نہیں ہوتی۔قائد ن لیگ نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی توجہ موجودہ حکومت گرانے پر مرکوز کرنا ہوگی، پہلے حکومت گرائی جائے پھر اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مذاکرات کر لیے جائیں۔ جبکہ حکومت گرانے کے بعد پہلے پیپلز پارٹی اور پھر مولانا حکومت کر لیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے یہ پیش کش ایسے وقت میں کی جب پیپلز پارٹی کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اس پیش رفت کے بعد جہاں ن لیگ کے اپنے کئی رہنما شدید مایوسی کا شکار ہوئے ہیں، وہیں وزیراعظم بننے کی امید لگائے بیٹھی مریم نواز بھی خوش نہیں ہیں۔ ن لیگ کے اندر کئی لوگ ہیں جو وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں، تاہم نواز شریف نے پیپلز پارٹی اور مولانا کو حکومت کرنے کی پیش کش کر کے ان لیگی رہنماوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close