پی ڈی ایم جلسے کے منتظم ڈی جے بٹ گرفتار

لاہو ر(پی این آئی) ماڈل ٹائون پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈی جے بٹ کو گرفتار کرلیا ۔ بتایاگیا ہے کہ ڈی جے بٹ کو ماڈل ٹائون پولیس نے بینک سکوائر سے ان کے دفتر سے گرفتار کیا ۔ڈی جے بٹ کی گرفتاری کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈی جی بٹ پولیس کے ہمراہ جانے کی بجائے مزاحمت کر رہے ہیں اور اپنے ساتھی کو تاجروں کواکٹھا کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ تاہم ان کی مزاحمت کے باوجو دپولیس انہیں اپنے ہمراہ پولیس اسٹیشن لے گئی ۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ڈی جے بٹ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے شر سے وہ لوگ بھی محفوظ نہیں رہ سکتے جنہوں نے ان پر احسان کیا ہے ،ڈی جے بٹ کے عمران خان کے جلسے سجانے کے کتنے احسانات ہیں ،گوجرانولہ انتظامیہ پر دبائو ڈال کر ہمیں میٹنگ کے لیے ہوٹل دینے سے انکار کیا گیا،ہمارا مقابلہ بہت سارے بڑے لوگوں سے ہے اور عمران خان کا مقابلہ ٹینٹ سروس والوں اور ڈی جے بٹ سے ہے ،بچارا چھوٹا آدمی اپنی چھوٹی ذہنیت دکھائے گا،ہم نے اپنے اے بی سی ڈی پلان بنا رکھے ہیں، ہمارے پاس اور بھی وینڈرز ہیں لیکن انکے نام سامنے نہیں لائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں