’’ یہ اتنے معصوم ہیں کہ پتہ ہی نہیں استعفے کسے دینے ہیں‘‘ استعفیٰ اب کب منظور ہونگے ، فیاض الحسن کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ یہ اتنے معصوم ہیں کہ پتہ ہی نہیں استعفے کسے دینے ہیں، انہیں معلوم نہیں کہ اسمبلیوں سے استعفے اسپیکر کو بھجوائے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بات تو تب ہے کہ اگر مریم نوا ز اور حمزہ شہباز کے استعفے آتے ، یہاں تو شریف خاندانخود

مریم نواز سے استعفیٰ طلب کر رہا ہے ۔ صوبائی وزیر کز مزید کہاتھا کہ مریم نواز کس منہ سے استعفے مانگ رہی ہیں؟ حمزہ شہباز نے مریم بی بی سے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ آپ کا بیانیہ پٹ گیا گیا ہےان کا مزید کہنا تھا کہ استعفیٰ اس وقت منظور ہو گا جب شہباز شریف اور حمزہ کا استعفیٰ اسمبلی سیکریٹریٹ آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close