تمام اپوزیشن جماعتوں نے استعفے دیدیے تو ملک میں کیاصورتحال پیدا ہو جائے گی، سینئر تجزیہ کاروں کا حیران کن انکشافات


کراچی (پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کاروں نےکہا کہ پارٹی لیڈران نے مریم نواز کو مستقبل کی لیڈر تسلیم کرلیا،اپوزیشن نے استعفے دیدیئے تو انتشار کی کیفیت پیدا ہوجائے گی، 150نشستوں پر ضمنی الیکشن کروانا ممکن نہیں ہوگا۔ شہزاد اقبال نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف کا ذاتی تعلق اور احترام بہت زیادہ ہے، اسٹیبلشمنٹ کے نکتہ پر

شہباز شریف اور مریم نواز میں اختلاف پایا جاتا ہے، شہباز شریف ابھی بھی سمجھتے ہیں کہ پارٹی کو اپنی کشتیاں نہیں جلانی چاہئے، شہباز شریف نے ن لیگ کے ایک قریبی شخص سے کہا ہے کہ تصادم کی پالیسی کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا اور اس کا فائدہ کسی دوسرے کو ہوگا، مریم نواز نے شہباز شریف سے سیاسی مشاورت خاص طور پر اسٹیبلشمنٹ کے نکتہ پر بات کرنا بند کر دی ہے، پارٹی لیڈران نے مریم نواز کو مستقبل کی لیڈر تسلیم کرلیا ہے، شہباز شریف جتنا عرصہ جیل میں رہیں گے مریم نواز کی پارٹی پر گرفت مضبوط ہوتی رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close