اسلام آباد(پی این آئی)دسمبر میں بارشیں معمول کے مطابق ہونگی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارشوں کا پہلا سلسلہ پہلےاور دوسرے عشرے کے درمیان شروع ہو گا ، بارش کا سلسلہ شمالی اور دوسرا زیادہ تر وسطی علاقوں سے شروع ہو گا ۔ محکمہ موسمیات کی
رپورٹ کے مطابق دسمبر کے آخری 10دنوں میں نمی کی شدت زیادہ ہو گی جس سے درجہ حرارت گر نے کا امکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں سے شہروں میں آلودگی میں نمایاں کمی آئے اور پانی کی ضرورت بھی پوری ہو جائے گی ۔دوسرف طرف محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے دن ملک کے بیشتر بالائی وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان ،بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ بروز جمعرات کو ملک کے بیشر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہیگا۔تاہم شمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ااور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں