اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا ہے کہ خان صاحب گھبرانا نہیں، اب آپ کا حقیقی احتساب ہونا ہے،اب پورا پورا حساب دینا ہے، اور جیل اپ کا ٹھکانہ ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم صرف اور صرف جمہور کی حمایت اور طاقت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران
حکومت میں شامل بیرونی مالی مددگاروں اور حکومتی معاونین کو ہر کوئی خوب پہچانتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خان صاحب پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سماعت میں بار بار درخواست التوا، بیرونی امداد کے ثبوت سے فرار ہی تو ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم قوم کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ملازمین کی حکومت سے نجات دلائیگی ۔ انہوںنے کہاکہ لاہورجلسہ عوامی عدالت پی ڈی ایم کے حق میں آخری فیصلہ دے گی ،نیا سال آئین کی بالادستی جمہوری آزادیوں اور اور پارلیمنٹ کے وقار کی نوید ثابت ہوگا،مزدور محنت کش کسان کاشتکار تاجر عوام دشمن ٹولے سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔
گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، فرانس کے معاملے پر مسلم امہ سے مشاورت کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے کس کو ٹاسک سونپ دیا؟
اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے معاملے پر مسلم امہ سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کابینہ اجلاس میں فرانس کے معاملے پر وزیرخارجہ کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ وزیرخارجہ فرانس کے معاملے پر حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر
صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلا س میں 17 نکاتی ایجنڈے پر مشاورت کی گئی، جس میں متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی ہے۔اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت ملک بھر میں کورونا وباء کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔ کابینہ نے کورونا کیسز پھیلنے کے باوجود اپوزیشن کے جلسوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں فرانس سے تعلقات منقطع کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کی پٹیشن بھی زیربحث آئی۔وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے معاملے پر مسلم امہ سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا، فرانس کے معاملے پر وزیرخارجہ کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔وزیر خارجہ فرانس کے معاملے پر حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے پی ڈی ایم جلسوں سے متعلق حکومتی پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو جلسے کرنے سے نہیں روکے گی، ان کو عوام کے سامنے ایکسپوز ہونے دیں۔اپوزیشن غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرکے عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔ عوام کو بتایا جائے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا پھیل رہا ہے۔اگر کورونا کی اب تک کی مجموعی صوتحال کو دیکھا جائے تو ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.58 ریکارڈ کی گئی ہے۔ کراچی مثبت کیسز کی شرح میں پہلے نمبر پر ہے، جس کی شرح 21.80 فیصد ہوگئی ہے، میرپور میں مثبت کیسز کی شرح پھر ذیادہ، 18.31 فیصد
ریکارڈ کی گئی، مظفرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد ہوگئی، ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ تشویش ناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں